براؤزنگ ٹیگ

#aleemakhan

علیمہ خان نے ایف آئی اے طلبی کے دونوں نوٹسز چیلنج کر دیئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ایف آئی اے طلبی کے دونوں نوٹسز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے۔ علیمہ خان نے ایڈووکیٹ شیراز رانجھا کے توسط سے دو الگ درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیں، درخواستوں میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا اور آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا 2 فروری کا نوٹس معطل کیا جائے جبکہ ایف آئی اے کو علیمہ خان کے خلاف…

علیمہ خان ریاست مخالف تقاریر کے الزام پر6 فروری کو ایف آئی اے طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے 6 فروری کو طلب کر لیا۔ ایف آئی اے نے علیمہ خان کو انسدادِ دہشتگردی ونگ میں پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے، ان پر ریاست مخالف نفرت انگیز مجرمانہ سازش کا الزام ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر کی شکایت پر انکوائری درج کی گئی جبکہ دیگر پر بھی ریاست مخالف مجرمانہ سازش کی انکوائری کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی…

بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ آڈیو میں بشریٰ بی بی کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا تھا کیونکہ ان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں بلکہ ہماری تو اچھی خاصی ہو گئی تھی جس پر لطیف کھوسہ کہتے ہیں اچھا اچھا۔ بشریٰ بی بی آڈیو میں کہہ رہی ہیں وہاں کافی ایشو کھڑا ہو گیا تھا تو میں نے زیادہ مناسب نہیں سمجھا کہ میں ان لوگوں…

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 23 نومبر تک ملتوی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ کیس کی سماعت کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ بھی اڈیالہ جیل آئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More