براؤزنگ ٹیگ

#aliamingandapur

بنوں میں مسلح گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، چھاپے و گرفتاریاں جاری

ڈی آئی خان(پاک ترک نیوز) بنوں میں مسلح گروہوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ چھاپوں کے دوران گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات اور امن کمیٹی بنوں کے مطالبات پر پولیس نے عمل شروع کر دیا۔ بنوں پولیس نے شہر بھر میں مسلح گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس بنوں نے شہر میں آپریشن شروع کردیا اور مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اس دوران درجن سے زائد مسلح افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ…

صنم جاوید اہل خانہ سمیت خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں مقیم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اپنے اہل خانہ سمیت اسلام آباد میں خیبرپختون خوا ہاؤس میں مقیم ہیں۔ پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے پی ہاؤس میں موجود ہیں۔ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے صنم جاوید کے والد سے رابطہ کرکے انہیں اور صنم جاوید سمیت تمام اہل خانہ کو کے پی ہاؤس میں رہنے کی گزارش کی تھی۔ ترجمان کے پی ہاؤس یار محمد نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اپنی مرضی سے اپنی فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے…

ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا۔ یہ بات انہوںنے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر اطلاعات ، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، وزیردفاع، وزیر منصوبہ بندی، وزارت تجارت، وزیر قانون و انصاف، وزیر آبی وسائل اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز…

ملک میں بار بار آئین توڑا جا رہا، ہم آخری حد تک جائینگے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے۔ وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم آخری حد تک جائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، غیرقانونی طور پر ارکان کو حلف نہیں لینے دیں گے، ملک میں بار بار آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں الیکشن نہ کرا کر آئین کو توڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی، کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی…

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

پشاور (پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا کی 15رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔گورنر کے پی نے سمری پر دستخط کردیے۔ تفصیلات کے مطابق15 رکنی کابینہ آج پشاور میں حلف اٹھائے گی۔ صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے والے وزرا کے ناموں کی منظوری پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سےملاقات کے موقع پر دی تھی۔ وزرا میں محمد عدنان قادری، ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، عاقب اللّٰہ خان، نذیر احمد عباسی، پختون یار خان، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم خان…

علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

پشاور(پاک ترک نیوز) علی امین گنڈاپورخیبر پختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔ آزادامیدوار علی امین گنڈاپور 90 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیےمجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا، نومنتخب سپیکر بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔ علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباد اللہ خان سے ہوا، علی امین گندا پور کے مدمقابل عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔قائد ایوان کے لیے…

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبرپختوانخوا کی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ خیبرپی کے کی 12 ویں صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا۔ نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔نو منتخب اسمبلی کے اجلاس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسمبلی کے اطراف اور گیٹ پر سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ آج کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 116 ارکان حلف اٹھائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن آزادجموں کشمیر نے خیبر پختونخوا کےنامزدوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نےتوہین الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔ واضح رہے8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی…

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختوا نامزد کر دیا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے علی امین گنڈا پور کو نامزد کر دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کرنےپرجان گئے تھے کہ ہم الیکشن جیت گئے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں اور عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق…

علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے کا اہل قرار دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی بھی کالعدم قرار دی ہے ۔بکا خیل میں پی ٹی آئی امیدوار مامون الرشید کی نااہلی برقرار رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل میئر کیلئے تحریک انصاف کےامیدوارعمرامین گنڈاپور کی نااہلی کا فیصلہ 3 روز قبل معطل کیا تھا اورالیکشن کمیشن سے جمعہ تک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More