ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس : وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو مدعو کرلیا
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دسواں اجلاس آج ہو گا۔وزیراعظم نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو بھی مدعو کرلیا ۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس دن ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا اور اس حوالے سے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا…