القادر ٹرسٹ کیس ،ملک ریاض ،زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پیر کے روز القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں دائر ریفرنس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض، وزیراعظم کے سابق معاونین خصوصی مرزا شہزاد اکبر اور زلفی بخاری اور تین دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے قریبی دوست فرحت شہزادی، وکیل ضیاء المصطفیٰ نسیم اور ریاض کے بیٹے علی احمد ریاض کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
گزشتہ ہفتے قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں عمران اور…