براؤزنگ ٹیگ

#ambulance

بھلوال میں مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7افراد جاں بحق ،14زخمی

بھلوال(پاک ترک نیوز) سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں مسافر وین میں سلنڈردھما میں 7افراد جاں بحق، 14 زخمی ہو گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، آتشزدگی سے پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی افراد ہسپتال میں علاج کے دوران جان کی بازی ہار گئے ۔ بدقسمت وین بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی کہ کامرس کالج کے قریب زبردست دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی ۔ریسکیو کی جانب سے تمام زخمیوں کوطبی امداد کیلئے سول ہسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا ہے ۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ…

پی ٹی آئی کارکنوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو آگ لگا دی

پشاور (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریڈیوپاکستان پشاور کی عمارت کو آگ لگا دی ،پولیس سے جھڑپوں میں دوہلاک جبکہ 9زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو آگ لگا دی ۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان چھڑپوں میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9افراد زخمی ہیں ۔ ڈائیریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن کا کہناہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں…

فرانس: گھر میں آگ لگنے سے ماں 7بچوں سمیت ہلاک

پیرس(پاک ترک نیوز) فرانس میں گھر میں آگ لگنے کے باعث ماں 7بچوں سمیت ہلاک ہو گئی ۔ حکام کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ پیرس سے 82 کلو میٹر دور چارلے سرمانے شہر میں پیش آیا ۔واقعے میں ماں اور 7 بچے دم گھٹنے کے باعث چل بسے۔ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 14 سال کے درمیان ہیں اور مرنے والوں میں 5 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔ گھر میں آگ رات کو لگی جب سب سو رہے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے گراؤنڈ فلور سے دھواں پورے گھر میں پھیل گیا۔مقامی پراسیکیوٹر نے تصدیق کی کہ گھر میں آگ کپڑے سکھانے والی مشین میں…

عمران خان حملہ کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج ،جڑواں شہروں کی رابطہ سڑکیں بند

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کے 5 مختلف مقامات پر مظاہرے جاری ہیں، جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ ٹیکسلا، روات، ائرپورٹ روڈ اور مری روڈ پر ٹریفک کا نظام شدید درہم برہم ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کے باعث راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی اہم شاہراہیں بند ہو گئیں جس سے جڑواں شہروں کے درمیان ایمبولینس سروس بھی معطل ہوگئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ٹی روڈ رتہ شاہ چوک مارگلہ کو دونوں جانب سے بلاک کرکے…

جنوب مشرقی ترکیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ 15افراد جاں بحق،22زخمی

غازی انتیپ (پاک ترک نیوز) جنوب مشرقی ترکیہ میں غاز ی انتپ ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔ غازی انتپ کے گورنر داوت گل نے اعلان کیا کہ جنوب مشرقی ترکی میں ہائی وے پر پیش آنے والے اس حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔گل نے یہ بیان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیا۔جس مین کہا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق، غازی انتپ ہائی وے کے 20 ویں کلومیٹر پر بس، ریسکیو ٹیم اور ایمبولینس کے درمیان ہونے والے حادثے میں ہمارے 15 شہری، جن میں…

دیر بالا : ایمبولینس دریا میں گرنے سے4 افراد جاں بحق

دیر بالا(پاک ترک نیوز) دیر بالا میں شرینگل گرڑی کے مقام پر ایمبولینس برف میں پھسل کر دریا پنجکوڑہ میں گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ پہنچے اور امدادی کارروائیاں کیں۔ 4 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی تاحال لاپتہ ہے۔جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچیاں شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ایمبولینس پشاور سے میت لے کر آرہی تھی کہ راستے میں برف میں پھسل کر دریا…

پہلے ایمبو لینس پھر ترک صدر کی گا ڑی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے ٹریفک آفیسر نے ایمبولینس کے لئے صدر ایردوان کے قافلے کو روک دیا ۔ پولیس افسر نے پہلے ایمبولینس کو راستہ دیا پھر صدر ایردوان کے قافلے کو جانے کی اجازت دی۔اس واقعہ کی ویڈیو سو شل میڈیا پر بھی خو ب وائرل ہو رہی ہے جس پر تر ک ٹریفک آفیسر کی انسان دوستی کو خوب سر اہا جا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More