ملک میں 2023میں 5Gسروس شروع ہو جائیگی ،امین الحق
حیدرآباد(پاک ترک نیوز) 2023پاکستان میں 5Gسروس کا سال ہو گا ۔اس حوالے سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہناہے کہ رواں سال کے آخر یا اگلے سال جنوری تک ملک میں 5Gسروس شروع ہو جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 188 ملین، تھری جی اور فورجی جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 107 ملین جبکہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 110 ملین سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے، فورجی تیزی سے آگے پھیل رہا ہے…