براؤزنگ ٹیگ

America

سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگون

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم شراکت داری ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی اور مشترکا اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔ دونوں ممالک کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات ہوتی رہتی ہے۔…

کشیدہ صورتحال : امریکا کا مشرق وسطیٰ میں آبدوزاور بحری جہاز کی تعیناتی کا حکم

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ میں میزائل بردار آبدوز اور ابراہم لنکن طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ پینٹاگون کے مطابق تعینات کی جانے والی آبدوز USS Georgia ایٹمی آبدوز ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور دیگر اتحادی اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ جنگ بندی کا معاہدہ تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر کے قتل کے بعد…

میری حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے؛ حسینہ واجد

ڈھاکا(پاک ترک نیوز) طلبا کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں مستعفی ہونے اور بھارت میں پناہ لینے والی بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا دھڑن تختہ ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ شیخ حسینہ واجد نے اپنے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایئربیس قائم کرنے کیلئے سینٹ مارٹن جزیرہ امریکا کو نہ دینا میرا جرم بنا دیا گیا۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مزید کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتی تو مجھے لاشوں کا جلوس دیکھنا پڑتا۔ وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن…

پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے امریکہ سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ملک میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے امریکہ سے تعاون مانگ لیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر افغان مہاجرین کی بہبود، بحالی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام نے پاکستان کے ساتھ امریکہ کے دیرینہ تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 2001 سے پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے 70 ہزار سے زائد جانیں ضائع…

پیرس اولمپکس :امریکہ نے میڈلز کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا

پیرس (پاک ترک نیوز) پیرس اولمپکسں میڈلز کی دوڑ میں پہلی پوزیشن کے لئے چین اور امریکہ کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ پچھلی رات دونوں ملک سونے کے 19-19 تمغے جیت کر برابرتھے مگر امریکہ تمغوں کی مجموعی تعداد کی بنیاد پر پہلے نمبر پر آگیا تھا۔ مگر اب ایک اور سونے کا تمغہ جیت کر چین 20سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔ اتوار کے روز ٹینس کے مردوں کے سنگلز فائنل میں سربیا کے عالمی شہرت یافتہ سابقہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی نووک جوکووچ نے اپنے پانچویں اولمپک ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک اسپین کے…

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے سائے ، امریکا خطے میں اضافی فوجی بھیجنے کی تیاری کرنے لگا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ بھیجنے کے حکم کیساتھ مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا دائرہ وسیع ہونے کے خطرات میں اضافے اور اسرائیل کے خلاف انتقام کی دھمکیوں کی لہر کے درمیان امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غزہ، لبنان اور یمن میں ایران کے ایجنٹوں کی طرف سے اسرائیل پر حملہ کرنے کی…

غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے : کملا ہیرس

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس سے اسرائیلی وزیراعظم نے ملاقات کی، ملاقات میں کاملا ہیرس نے غزہ میں اموات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے ملاقات میں کہا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ کملاہیرس نے اسرائیلی وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کیلئے اقدامات کریں اس سے فلسطینی شہریوں کی مشکلات میں آسانی پیدا ہوگی۔ کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے غزہ میں انسانی…

ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، ٹونی بلنکن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے۔ امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کولوراڈو میں سیکورٹی فورم سے خطاب میں کہا کہ ایران نے ابھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے ہیں تاہم وہ جوہری بم بنانے کے لیےدرکار مواد ایک یا دو ہفتے میں تیار کرسکتا ہے۔ ٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری قابلیت کےحوالے سے خبریں نئے ایرانی صدر مسعود شکیان کے انتخاب کے بعد آئی ہیں۔ ہم نے پچھلے چند ہفتوں اور مہینوں میں ایران کے جوہری معاملات کو آگے بڑھتے دیکھا ہے۔…

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں

ٹیکساس (پاک ترک نیوز) امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں ،ان کی عمر 74 برس تھی ۔ ریاست ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلاجیکسن لی طویل عرصے سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھیں۔ خاندان نے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکساس کے 18 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی ریاستہائے متحدہ کی نمائندہ شیلا جیکسن لی کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں، انہیں قومی اور بین الاقوامی انسان دوست، انصاف اور انسانی حقوق خصوصا خواتین اور بچوں کے لیے ان کی جرات مندانہ کوششوں کی وجہ سے دنیا بھر…

اسرائیل کی فضائی بمباری میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ(پاک ترک نیوز) وحشی اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہو سکا، غزہ میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں بچوں سمیت مزید 80 سے زائد شہری شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے نصیرات میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چلنے والے سکول کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ خان یونس کے مضافاتی علاقے عطار میں بھی شہریوں پر بمباری کی گئی، حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 3 درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے۔ صیہونی حملے کے بعد سول ڈیفنس کے…

نصیرت کیمپ میں پناہ گزینوں کے سکول پراسرائیلی بمباری، مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز ) صیہونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، نصیرت کیمپ میں پناہ گزینوں کے سکول پر بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید جبکہ 80زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور المغازی پر شدید بمباری کی جبکہ الشاطی کیمپ میں مسجد پر بھی وحشیانہ حملے کیے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن عزت الرشق نے اتوار کو کہا کہ ان کی جماعت غزہ کی پٹی پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی کے مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خان یونس کے مغرب میں المواصی کے قتل عام کے…

حملے میں زخمی ٹرمپ پارٹی کنونشن میں شرکت کیلیے پہنچ گئے

ملواکی(پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی کے بعد ری بپلکن پارٹی کے کنونشن میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے کے بعد پیر کو ریپبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچے ۔ کنونشن میں ٹرمپ کو باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ چار روزہ کنونشن میں سیاسی کارکنان اور مندوبین شریک ہوں گے۔ سابق امریکی صدر صدر ٹرمپ نے انتخابی ریلی میں زخمی ہونے کے بعد جاری بیان میں کہا تھا کہ ہمیں ہمیشہ سے زیادہ اب متحد ہونے…

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی

نیویارک(پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی میں فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کا واقعہ امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں وہ انتخابی ریلی کے شرکاء سے خطاب کیلئے سٹیج پر موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون کے نشانات…

اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہئے، بائیڈن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے۔ جو بائیڈن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ اب ختم ہونی چاہئیے اور اسرائیل کو ان علاقوں پرقبضہ نہیں کرنا چاہئیے۔ میرے جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی فریم ورک پر اسرائیل اور حماس دونوں نے اتفاق کیا تھا تاہم معاہدہ طے پانے میں ابھی کچھ چیزیں باقی ہیں۔ امریکی صدر صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مسائل پیچیدہ اور مشکل ہیں اور غزہ سے متعلق معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی خلا باقی ہے۔ ہم پیش رفت کررہے ہیں اور…

دہشتگردی، شہریوں کے قتل میں ملوث کسی گروہ سے بات نہیں کریں گے، پاکستان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور شہریوں کے قتل میں ملوث کسی گروہ سے بات نہیں کی جائے گی۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان افغان شہریوں کی دہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا۔ پاکستان افغان مہاجرین کی منتقلی کے لیے جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔افغان عبوری حکومت کے بعد پاکستان آنے والے 9 ہزار افغانی جرمنی، 6 ہزار آسٹریلیا اور 1127 امریکا جا چکے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ…

حماس غزہ جنگ بندی مطالبے سے دستبردار، یرغمالیوں کی رہائی کا امریکی منصوبہ قبول

غزہ(پاک ترک نیوز) فلسطینی جہادی تحریک حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے غزہ میں پیشگی جنگ بندی کے اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی اور قیدیوں کی رہائی کےلیے مذاکرات سے متعلق امریکی تجویز کو قبول کرلیا۔ حماس نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت اسرائیلی فوجیوں سمیت تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت شروع کرنے کی امریکی تجویز کو قبول کرلیا۔ حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ حماس اپنے اس مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے کہ پہلے…

جیف بزوس کا ایمیزون کے 5ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) دنیا کے دوسرے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل جیف بیزوس نے ایمیزون کے 5 ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس ٹیکنالوجی دیو میں تقریبا$ 5 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کی جانب سے منصوبہ بند فروخت اس وقت ہوئی جب ایمیزون کا اسٹاک ہر وقت کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس نے اسے 2 ٹریلین ڈالر کی قیمت کے ساتھ کمپنیوں کے ایک خصوصی کلب میں ڈال دیا۔ 25 ملین شیئرز کی مجوزہ فروخت کا انکشاف دائر…

دنیا کے بڑے یورینیم پیدا کرنے والے ممالک

لاہور(پاک ترک نیوز) یورینیم قدرتی طور پر پیدا ہونے والا تابکار عنصر ہے جو زمین کی پرت میں پایا جاتا ہے جو ایٹمی توانائی کی تخلیق کے لیے ضروری ہے۔ اپنی اعلی تابکاری اور طویل نصف زندگی کی وجہ سے، یورینیم نہ صرف جوہری ری ایکٹروں میں ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے بلکہ جوہری بموں اور وار ہیڈز کی تیاری میں بھی ایک لازمی جز ہے۔ یورینیم کی عالمی مارکیٹ کی قیمت 2022 میں 2,736.31 ملین ڈالر تھی اور سال 2028 تک یہ 3,398.52 ملین ڈالر کی متاثر کن قیمت تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 2028 تک 360 مارکیٹ اپڈیٹس پر…

صدر بائیڈن کا ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) صدر جوبائیڈن نے امریکی سپریم کورٹ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کے فیصلے پر اپنےتحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ صدارتی استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ایک خطرناک مثال قائم کی ہے جس کا فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہونے کی صورت میں اُٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا ہے، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے…

امریکا نے عمران خان پر مقدمات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے ایک مرتبہ پھر بانی تحریک انصاف عمران خان پر مقدمات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا گیا۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانٹ پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، ہم زیر التوا کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More