براؤزنگ ٹیگ

America

چین نے جاسوسی غباروں کا پتہ چلانے کیلئے کم خرچ ٹیکنالوجی کا تجربہ کرلیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز) جہاں امریکی فوج جاسوس غباروں کا پتہ لگانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، چینی سائنسدان ایک آسان، موثر اور کم خرچ حل پیش کرتےہوئے جاسوس غباروں کا ریڈار کے ذریعے پتہ لگانے کیلئے ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا ہے ۔ حال ہی میں غیر اعلان شدہ سرکاری معلومات کے مطابق، چینی فوج نے جنوری 2022 میں جنوب مغربی صوبے سیچوان کے وائیو گاؤں، نیجیانگ میں اس بے مثال ہوا میں تیرنے والے غبارے کا پتہ لگانے والی ٹیکنالوجی کا فیلڈ ٹیسٹ کیا۔ ٹیسٹ میں استعمال ہونے والے غبارے کا ریڈار کراس سیکشن (RCS) صرف 16…

پہلا صدارتی مباحثہ، بائیڈن اور ٹرمپ کی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

اٹلانٹا(پاک ترک نیوز ) امریکہ میں 5 نومبر کو ہونیوالے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں اٹلانٹا میں پہلا صدارتی مباحثہ ہواجس میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے اُمیدوار موجودہ صدر جو بائیڈن اور ری پبلیکن پارٹی اُمیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔مباحثے میں امریکی معیشت اور یوکرین جنگ سمیت دیگرموضوعات پر بات چیت کی گئی ۔ جو بائیڈن نے کہا کہ جب میں نے صدارت سنبھالی تو معیشت بہت خراب تھی، میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ملازمتوں میں اضافہ ہو، گھروں کی خریداری آسان ہو سکے۔ صدر…

ہم امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خارجہ پالیسی اور پاکستانی الیکشنز سے متعلق امریکی قرارداد پر بات ہوئی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر دفتر خارجہ نے اپنا مؤثر رد عمل دیا، ہم امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، قرارداد کا مسودہ تیار ہے، ہم نے امریکی…

الہام علییوف کا ٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ ،آرمینیا امن عمل پر تبادلہ خیال

باکو (پاک رک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنمائوں نے آرمینیا کے ساتھ امن عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدارتی بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر الہام علییوف کو بتایا کہ واشنگٹن آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت کو سراہتا ہے۔ انہوں نے علیییوف کو یقین دلایا کہ امریکہ آذربائیجانی-آرمینیا کے معمول کے عمل کی حمایت جاری رکھے گا اور "جلد سے جلد" امن معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت کا…

امریکہ اور چین پانچ سال بعد نیو کلیئرہتھیاروں پر بات چیت کیلئے رضامند

بیجنگ (پاک ترک نیوز) امریکہ اور چین پانچ برسوں کے بعد کلیئر ہتھیاروں پر بات چیت کیلئے رضامند ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ اور چین نے نیوکلیئر ہتھیاروں پر بات چیت کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ گزشتہ 5 سال میں پہلی بار امریکا اور چین نے نیوکلیئر ہتھیاروں پر گفتگو کرنے کی حامی بھری ہے، اس حوالے سے دونوں عالمی قوتوں کے وفود آئندہ مارچ میں جوہری ہتھیاروں کی روک تھام پر بات چیت کریں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کو تائیوان کیخلاف چین کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 8،ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

بارباڈوس(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریک کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میچ بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلا گیا جہاں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں امریکہ کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے 129 رنز کے ہدف کا تعاقب ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ میزبان کالی آندھی کی جانب سے اننگز کا آغاز شائے ہوپ اور جانسن چارلس نے کیا تاہم جارح مزاج بیٹر جانسن چارلس زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور ہرمیت سنگھ…

غزہ :ریڈ کراس دفتر پراسرائیلی بمباری سے 22 افراد شہید

غزہ(پاک ترک نیوز) غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر اسرائیلی بمباری میں کم سے کم 22 افراد شہید اور 45 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘پر کہا کہ جمعے اور ہفتے کی رات کو اس کے دفتر پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی،جس کے نتیجے میں علاقے میں واقع ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم ہیں۔ ریڈ کراس کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو چکی ہے…

متحدہ عرب امارات مسلسل تیسرے سال امیر ترین افراد کیلئے جنت بن گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) نہ صرف پاکستانی بلکہ پوری دنیا کے کروڑ پتی متحدہ عرب امارات کا رخ کر رہے ہیں، جس سے یو اے ای میں دنیا بھر کی دولت اکٹھی ہو رہی ہے ۔ دی ہینلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ 2024 کے مطابق متحدہ عرب امارات مسلسل تیسرے سال امیروں کے لیے دنیا کی اعلیٰ منزل کے طور پر برتری حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، جس کی توقع ہے کہ سال کے آخر تک 6,700 کروڑ پتیوں کی ریکارڈ توڑ آمد ہوگی۔ پاکستانی میڈیا نے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ امریکہ میں قائم غیر منافع بخش مرکز برائے ایڈوانسڈ ڈیفنس اسٹڈیز کے…

Bavar-373فضائی دفاعی نظام THAADاور S-400سے مماثلت رکھتا ہے ، ایران

تہران (پاک ترک نیوز) ایران کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ مقامی طورپر تیار کردہ Bavar-37پروگرام S-400،پیٹریاٹ اور THAADجیسی صلاحیتوں کا حامل ہے ۔ حال ہی میں، تہران نے اپنے مقامی طور پر تیار کردہ "Bavar-373" فضائی دفاعی نظام کی صلاحیتوں کے بارے میں ایک جرات مندانہ دعویٰ کیا ہے جو نہ صرف روس کے S-400 "Triumf" فضائی دفاعی نظام سے مماثلت رکھتا ہے، بلکہ امریکہ کے پیٹریاٹ اور ٹرمینل ہائی ڈیفنس سسٹم سے بھی مماثلت رکھتا ہے۔ اپنے یومِ فوج کی مناسبت سے ایک حالیہ پریڈ کے دوران ایران نے اپنے طویل فاصلے تک…

امریکیوں سے شادی کرنیوالے لاکھوں غیر قانونی تارکین کو شہریت دینے کا اعلان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بارڈر امیگریشن پر سیاست کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، ان کی دلچسپی مسائل حل کرنے میں ہے۔ جو بائیڈن کے نئے پروگرام سے ایسے غیر قانونی تارکین وطن فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے جنہیں 17 جون تک امریکا میں 10 سال مکمل ہو چکے ہوں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے تقریباً 5 لاکھ غیر قانونی…

امریکہ آئرلینڈ کے درمیان ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ،پاکستان کی سپر ایٹ میں رسائی کی امیدیں دم توڑنے لگیں

فلوریڈا (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024میں امریکہ اور آئرلینڈ کےدرمیان ہونے والے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے ۔وقفے وقفے سے پاکستان کی سپر ایٹ میں رسائی کی امیدیں معدوم ہونے لگیں ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فلویڈا میں لوڈرہل اسٹیڈیم میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی 2024کے گروپ اے میں امریکہ اور آئر لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے ۔بارش کے باعث پاکستان کی سپرایٹ میں پہنچنے کی امیدوں دم توڑتی نظر آ رہی ہے ۔بارش کے…

ترکیہ نے جنگ بندی کیلئے حماس کی ضمانت کی درخواست کی تصدیق کردی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے جنگ بندی کیلئے حماس کی ضمانت کی درخواست کی تصدیق کردی ہے۔ ترک سفارتی ذرائع نے تصدیق کی کہ حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے میں ترکیہ کی ضمانت مانگی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس چاہتی ہے کہ ترکیہ، روس اور چین کے ساتھ مل کر اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے میں ضامن کے طور پر کام کریں۔ اسرائیل کی کان 11 نیوز نے حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں شامل ایک اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے کہا کہ…

پاکستان اور آئر لینڈ کا اہم میچ فلوریڈا میں بارش کےباعث متاثر ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آئر لینڈ کا اہم میچ فلوریڈا میں پورے ہفتے جاری رہنےوالی بارشوں کے باعث متاثر ہنے کا امکان ہے ۔پاکستان کیلئے سپر ایٹ میں جگہ بنانے کیلئے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم اس کیلئے اسے امریکہ اور آئر لینڈ کے درمیان کل ہونیوالے میچ کے نتیجہ کا بھی انتظار کرنا پڑے گا ۔ لاڈرہل، فلوریڈا میں واقع سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم گروپ اے کے آخری تین کھیلوں کی میزبانی کرے گا کیونکہ ٹیمیں ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے اور سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کے لیے یہ میچز اہمیت اختیا…

امریکی صدر جو بائیڈن کا بیٹا اسلحہ خریدتے وقت جھوٹ بولنے کا مجرم قرار

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن خریداری کیس میں قصوروار قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصوروار قرار پائے ہیں، امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی موجودہ صدر کے بیٹے کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔ ریاست ڈیلاویئر کی 12 اراکین پر مشتمل جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو 3 جرائم میں ملوث قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیٹے نے 2018ء میں منشیات اور ہینڈ گن سے متعلق غلط بیانی کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے فیصلے پر…

ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم آج کینیڈا سے ٹکرائے گی

نیویارک(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا بھارت سے میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم آج کمزور کینیڈا کیخلاف زور آزمائے گی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔ امریکا اور بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی سپر 8 مرحلے میں رسائی مشکل نظر آتی ہے، دو میچ ہارنے کے بعد پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے اب دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہو گا،…

فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے وائٹ ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا

امریکا(پاک ترک نیوز) فلسطین کے ہزاروں حامی مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کو گھیرے میں لیکر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ تقریباََ 30 ہزار مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے، فلسطین کے حامی مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کے لیے حمایت پر سخت تنقید کی۔ مظاہرے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، فلسطین کے حامیوں نے سُرخ لباس پہن کر احتجاج کیا، اُنہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز…

لندن یونیورسٹی نے آکسفورڈ اور کیمبرج کو پیچھے چھوڑ دیا ،دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی قرار

لندن (پاک ترک نیوز) لندن یونیورسٹی نے آکسفورڈ اور کیمبرج کو پیچھے چھوڑ دیا ۔دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی بن گئی ۔ امپیریل کالج لندن کو پہلی بار آکسفورڈ اور کیمبرج کو ہرا کر برطانیہ کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی اور دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔ ایک نئی بین الاقوامی لیگ ٹیبل سے پتہ چلتا ہے کہ امپیریل نے آکسبرج کے برسوں کے تسلط کو ختم کر دیا ہے، اور دنیا میں چھٹے مقام سے دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ امریکہ کی میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود…

ماسکو مغربی اہداف پر حملہ کرنے کیلئے ممالک کو مسلح کر سکتا ہے،پیوٹن

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو مغربی اہداف پر حملہ کرنے کے لیے ممالک کو مسلح کر سکتا ہے۔ پوٹن نے یہ بیان مغرب کی جانب سے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی فراہمی پر تنقید کرتے ہوئے دیا۔ پوتن نے غیر ملکی نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس طرح کی کارروائی سے "انتہائی سنگین مسائل" پیدا ہو سکتے ہیں۔امریکہ سمیت کئی ممالک نے یوکرین کو روس کے اندر اہداف پر حملہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ روسی صدر نے کہاکہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے علاقے پر حملہ کرنے…

ترکیہ نئے F-16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے قریب پہنچ گیا ،امریکی سفیر

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی نئے F-16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے قریب پہنچ گیا ۔ انقرہ میں امریکی سفیر نے محکمہ خارجہ کے سیاسی-فوجی امور کے بیورو کے ایک اور بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کو نئے ایف-16 جیٹ طیاروں کی فروخت میں ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ سفیر جیفری فلیک نے کہاکہ آج ترکیہ کی جانب سے جدید ترین نسل کے F-16 Block 70 لڑاکا طیاروں کی خریداری اور F-16s کے اپنے موجودہ بیڑے کو اپ گریڈ کرنے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے ترکیہ کی دفاع اور خارجہ امور کی وزارتوں کی "سخت…

حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام بھی لگ گیا۔ امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے سماجی رابطے کی ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران فاسٹ بولر نے انگلی کے ناخن کا استعمال کرتے ہوئے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔ امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسا دیکھانے کی کوشش کی جارہی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More