امریکہ اور روس آمنے سامنے
ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کی وزارت دفاع نے کہاہے کہ ایک امریکی ڈرون ایم کیو۔9نے یوکرین میں جاری خصوصی آپریشن کے دوران قائم کی گئی عارضی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جزیرہ نما کریمیا کے علاقے پر پرواز کی ہے۔
بدھ کے روز جاری ہونے والےوزارت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ14 مارچ 2023 کی صبح، روسی فضائی حدود کے کنٹرول کے نظام نے ایک امریکی ایم کیو۔9 بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑی کا پتہ لگایا جو بحیرہ اسود کے اوپر سے روسی فیڈریشن کی ریاستی سرحد کی سمت میں کریمین جزیرہ نما کے قریب پرواز کر رہی…