امریکی معیشت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (پاک ترک نیوز)
امریکی معیشت کو جھٹکے لگنا شروع ہو گئے ہیں اور دو ہفتوں کے دوران ملک کے دو بڑے بنکو ں کے بیٹھنے کے اثرات ملک کے پورے بنکاری نظام پر پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں صدر بائیڈن نے ریگولیٹرز کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا ہے
گذشتہ ہفتہ کے دوران امریکہ میں بنکاری نظام کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب سلیکون ویلی بنک(ایس وی بی) بھی بیٹھ گیا۔مارکیٹوں اور جمع کنندگان کو یقین دلانے کی بائیڈن کی کوشش ،ہفتے کے آخر میں ٹیک فوکسڈ قرض دہندہ ایس وی بی میں ڈپازٹس کی ضمانت دینے…