قرض کے حصول کی حد نہ بڑھائی گئی تو 5 جون کو امریکہ کا خزانہ خالی ہو جائے گا۔ وزیر خزانہ جینیٹ ییلن کی کانگریس کو وارننگ
واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکہ کے پاس 5 جون تک اپنی مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے درکار رقم ختم ہو جائے گی۔ یا دوسرے لفظوں میں قرض کے حصول کی حد نہ بڑھائی گئی تو امریکہ کا خزانہ خالی ہو جائے گا۔
وزیر خزانہ جینٹ ییلن نےیہ بات جمعہ کی شب ایوان نمائندگان میں ریپبلکن رہنماؤں کو حکومت کو قرض کی حد بڑھانے کی اجازت دینے کے لئے جاری مذاکرات کےضمن میں بتائی ۔انہوں نے بتایاکہ تازہ ڈیڈ لائن محکمہ خزانہ کے پچھلے تخمینوں سے چار دن بعدکی ہے۔ ییلن نے ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی کو بتایا کہ ان کے محکمے…