جوبائیڈن کا امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان
واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹس کا اعتماد کھونے کے بعد دوسری مدت کے لیے جاری اپنی انتخابی مہم ختم کرتے ہوئے امریکی صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ جنوری 2025 میں اپنی مدت کے اختتام تک صدر اور کمانڈر انچیف کی حیثت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے وہ قوم سے خطاب کریں گے۔
پارٹی اراکین سے انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں نامزدگی قبول نہ کروں اور میں اپنی پوری توجہ بطور صدر میری بقیہ مدت پر مرکوز کروں۔…