براؤزنگ ٹیگ

#americastatesecratary

بلنکن کی اقوام متحدہ کے غزہ میں جنگ بندی کی ووٹنگ سے قبل اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات

تل ابیب (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے اقوام متحدہ کے غزہ میں جنگ بندی کی ووٹنگ سے قبل اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کے اپنے چھٹے ہنگامی دورے کا اختتام تل ابیب میں کیا، جہاں وہ اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت میں مصروف تھے۔ بلنکن کے دورے کا مرکز غزہ کے جنوبی قصبے رفح پر اسرائیل کے منصوبہ بند زمینی حملے کے متبادل تلاش کرنا تھا، جس میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ پناہ لے رہے ہیں، یہ اقدام فلسطینی شہریوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا جو پہلے سے ہی…

امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ساڑھے پانچ گھنٹے طویل ملاقات

بیجنگ (پاک ترک نیوز ) امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن اپنے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ۔امریکی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب چن گانگ سے ساڑھے پانچ گھنٹے طویل ملاقات کی ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹونی بلنکن سے چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے بیجنگ کے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی ، دونوں وزرائے خارجہ کی وفود کی سطح پر ملاقات ساڑھے 5 گھنٹے جاری رہی، ملاقات کے بعد ٹونی بلنکن عشائیہ میں شرکت کے لیے چلے گئے۔ آج ٹونی بلنکن چین کی خارجہ پالیسی کے اعلیٰ عہدیدار وانگ ای سے بھی ملیں گے ، وہ چینی حکام سے…

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن رواں ہفتے چین کا 2روزہ دورہ کرینگے

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے ۔ان کا یہ دورہ دو روز پر محیط ہو گا ۔ امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر امریکی اور چینی حکام کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مسائل پر بھی گفتگو ہوگی ۔ انٹونی بلنکن نے چینی جاسوس غبارے کے تنازع کے بعد فروری میں بیجنگ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات فروری میں شیڈول تھی جو معطل کردی گئی تھی ، اکتوبر 2018 کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ کا پہلا دورہ چین ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More