براؤزنگ ٹیگ

#anchor

ارشد شریف کی نماز جنازہ آ ج ادا کی جائے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کینیا میں قتل ہونیوالے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔ ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی ۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11قبرستان میں کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔ نماز جنازہ میں شرکاء کو جامہ تلاشی کے…

کینیا پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ کینیا کی حکومت سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے۔پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کینیا کی حکومت سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے۔ ارشد شریف کے خاندان والوں اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ارشد شریف کے امریکی ویزے میں توسیع نہ ہونے کے سوال پر کہا کہ ویزے…

ارشد شریف کی میت آج رات اسلام آباد پہنچے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سینئر صحافی ارشد شریف کی میت آج رات اسلام آباد پہنچے گی ۔سینئر صحافی کی میت نیروبی سے دوحہ پہنچا دی گئی ہے،ارشد شریف کی میت رات ایک بجکر 5 منٹ پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچا دی جائے گی۔ مرحوم کی بیوہ جویریہ صدیق کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی تدفین جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔ دوسری جانب کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے بتایا تھا کہ صحافی ارشد شریف کی نعش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے تحت…

ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ا دکھ ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاک ترک نیوز)آئی ایس پی آر کی جانب سے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے ارشد شریف کی موت پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے، اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ یاد رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف گزشتہ رات کینیا میں سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق کینیا کی پولیس کی جانب سے کی جا چکی ہے۔

ارشد شریف کے قتل ہونے کی اصل کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) کینین میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ارشد شریف پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ۔ کینین میڈیا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے ڈرائیور کے ناکہ توڑنے پر پولیس نے فائرنگ کی، ارشد شریف کو سر پر گولی لگی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ تفصیلات کےمطابق کینین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے غلط فہمی میں مار دیا، نیروبی ہائی وے پر پولیس نے گولی ماری، جس کار میں ارشد شریف سوارتھے پولیس کو اس جیسی کار کی تلاش تھی۔ کینیا پولیس ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More