ترکی کی تحقیقاتی ٹیم انٹارکٹکا پہنچ گئی
(پاک ترک نیوز)
ترکی کی بیس رکنی تحقیقاتی ٹیم چھٹے قومی انٹارکٹک سائنس مہم کے سلسلے میں فیلڈ سٹڈیز کا آغاز کر رہی ہے۔ترک ٹیم دورے کے پہلے حصے میں ہارس شو جزیر ے پر پہنچی جہاں ترکی کا ایک عارضی تحقیقاتی مرکز ہے۔ دورے حصے میں ٹیم ڈسمل جزیرے پر جائے گی جہاں ترکی کے زیر اتنظام گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹمز اسٹیشن واقع ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کو اپنی منزل تک پہنچنے میں اکیس دن کا سفر طے کرنا پڑا۔گزشتہ ماہ استنبول سے روانہ ہونے والی ٹیم کے پاس دو ٹن سے زائد لاجسٹک سامان موجود ہے۔مہم کے دوران 14سائنسی…