براؤزنگ ٹیگ

#AntonyBlinken

اردوان سے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی ملاقات

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے ملاقات کی۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 6 فروری کوترکیہ میں آنے والے جڑواں زلزلوں کے بعد ترکی کا دورہ کیا ہے جس نے شمالی شام کو بھی متاثر کیا ہے۔ اور مزید 100 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ بلنکن نے بدترین متاثرہ صوبوں میں سے ایک کا ہیلی کاپٹرپر دورہ کرنے کے بعد انسرلک ایئر بیس پر گفتگو میں کہا کہ ایک طویل المدتی کوشش ہونے جا رہی ہے۔ یہ امریکہ اورترکیہ کی مشترکہ کاوش ہے جس نے آفات…

امریکہ چین کو گھیرنے اور قابو کرنے کی پالیسی اور منصوبہ سازی بند کرے،چین

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی پالیسیاں بناتے ہوئے زیرو گیم اور چین کو گھیرنے یا اسےقابو کرنے جیسے تصورات کو پروان چڑھانے کے لئے منصوبہ سازی بند کرے کیونکہ چین امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے لئے جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ ان خیالات کا اظہار چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے گذشتہ روز یہاں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی تقریر کے جواب میں کیا جس میں چین کو "بین الاقوامی نظام کے لیے سب سے سنگین طویل مدتی چیلنج" قرار دیا گیا تھا۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں…

امریکہ نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

کیف (پاک ترک نیوز) امریکہ نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں اپنا سفارتخانہ تین ماہ کے بعد دوبارہ کھول دیا۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم باضابطہ طور پر کیف میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام نے روس کے بلاجواز حملے کے جواب میں اپنے وطن کا دفاع کیا ہے اور اس کے نتیجے میں امریکی پرچم ایک بار پھر سفارت خانے کے اوپر لہرا رہا ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اس لیے سفارتکاروں کے تحفظ…

امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کاپاکستان ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹویٹر پر لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلیفون کیا ہے، عہدہ سنبھالنے پر انہوں نے مجھے مبارکباد دی جس پر ان کا مشکور ہوں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی، وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط بنانے، امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران…

مغربی پابندیوں کے سبب روسی معیشت مشکلات میں گھر چکی ،امریکہ

وارسا (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے مطابق روسی فوج نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی اور مغرب کی طرف سے پابندیوں کے سبب روسی معیشت مشکلات میں گھر چکی ہے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کیف کے دورے سے واپسی پر پولینڈ میں صحافیوں کو بتایا کہ روس کے جنگی اہداف کی بات کی جائے تو روس ناکام ہو رہا ہے جبکہ یوکرین کامیاب ہو رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں روس اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔ امریکی وزیر…

امریکی وزیر خارجہ بلنکن یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ پہنچ گئے

وارسا (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ پہنچ گئے ۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یہ کسی بھی امریکی اعلی عہدیدار کا قریب ملک کا پہلا دورہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی اور وزیر خارجہ زبیگنیو راؤ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب لاکھوں یوکرینی مہاجرین جنگ کے باعث پولینڈ میں داخل ہو رہے ہیں۔24 فروری سے شروع ہونے والے حملے کے بعد سے 780,000 سے زیادہ لوگ یوکرین سے جنگ سے بچنے کیلئے پولینڈ پہنچ چکے ہیں۔دس لاکھ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More