سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 کا نتیجہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے حلقہ این اے128کے نتائج جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
سلمان اکرم راجہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروانے پہنچے جہاں رجسٹرار آفس نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کی لیے مقرر کر دی ۔جسٹس علی باقر نجفی سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاکہ بھاری اکثریت سے کامیابی کے باوجود نتائج روک دیئے گئے ہیں، استدعا ہے کہ عدالت…