سپیس ایکس نے امریکہ، روس، یواے ای کے خلابازوں کو خلائی سٹیشن پر روانہ کردیا
لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی راکٹ کپمنی سپیس ایکس نے روسی ،امریکی اور یو اے ای کے خلا بازوں کو طویل عرصے کیلئے خلائی سٹیشن پر روانہ کردیا ۔فالکن راکٹ فلوریڈا کے کیپ کیناویرل میں واقع کینیڈی سپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ایلون مسک کی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس نے NASA کے لیے چار خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ کیا ہے، جس میں عرب دنیا کا پہلا شخص بھی شامل ہے جو مہینوں تک طویل قیام کے لیے جانے والا ہے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن…