واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا
نیویارک (پاک ترک نیوز) سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔
سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن میں نیا فیچر متعارف کرایا جو “واٹس ایپ یوزرنیم” کے نام سے ہے۔ یہ نیا فیچر 2.23.11.15 ورژن میں دیکھا گیا ہے۔
ایپ سیٹنگ میں جاکر پروفائل میں سے ’یوزرنیم‘ فیچر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ فیچر کے ذریعے اب واٹس ایپ کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی اور یوزرنیم کے نیچے آپ اپنا فون نمبر چھپا کر اپنی شناخت اوجھل رکھ سکیں گے۔
اس آپشن سے مشہور…