براؤزنگ ٹیگ

Armenia

سی ایس ٹی او تنظیم کا سربراہی اجلاس 14معاہدوں پر دستخطوں کے ساتھ اختتام پزیر

یریوان (پاک ترک نیوز) روس اور سی ایس ٹی اوتنظیم میں اسکے اتحادی ملکوں نے اپنی مشترکہ امن فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے، آرمینیا کے اختلاف کے باوجودآرمینیا۔آزربائیجان کے مابین تنازعہ کے پائیدار حل اور افغانستان کی بگڑتی صورتحال پر عملی اقدامات پر اتفاق کر لیا۔ گذشتہ روز یہاں آرمینیا کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے تنظیم کے سربراہی اجلاس میں قازق صدر کے علاوہ دیگر تمام رکن ملکوں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے تنظیم کے ممبران کو یوکرین میں روس کے…

اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (سی ایس ٹی او)کا سربراہی اجلاس آج شب آرمینیا میں ہوگا

ماسکو(پاک ترک نیوز) ماسکو کی زیر قیادت خطے کے ممالک کے بلاک کی مرکزی باڈی اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (سی ایس ٹی او)کا اہم سربراہ اجلاس آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ہوگا جس میں خطے کے سیکورٹی امور پر مشاورت کی جائے گی۔ آج ہونے والےاس سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان، بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، کرغزستان کے صدر صدیر زاپروف اور تاجک صدر امام علی رحمان کی شرکت متوقع ہے۔تاہم قازق رہنما قاسم جومارت توکائیف اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے کیونکہ20…

آرمینیا سال کے آخرتک آزربائیجان سےامن معاہدہ چاہتا ہے ۔وزیر اعظم نکول پشینیان

یروان(پاک ترک نیوز) آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیا ن نے کہا ہےکہ یریوان دو سابق سوویت ریاستوں کے درمیان سرحد پر حالیہ جھڑپوں کے بعد رواں سال کے آخر تک باکو کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز آرمینیائی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہی۔انکا کہنا تھا کہ "سچ میں، میں چاہتا ہوں کہ اس (امن معاہدے) پر اس سال کے اختتام سے پہلے دستخط ہو جائیں۔ یہ کتنا حقیقت پسندانہ ہے؟ میں اس سوال کا جواب اس طرح دوں گا: حکومت اور میں اسے حقیقت پسندانہ بنانے کے لیے ہر ممکن…

فرانسیسی صدر کا آرمینیا کے حق میں بیان جھوٹ اور ناقابل قبول ہے، صدر آذربائیجان

آستانہ ( پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کی جانب سے آرمینیا کے ساتھ باکو کے تنازعہ پر بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں گذشتہ روز علاقائی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ "ہم اس طرح کے بیانات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔ ہمیں اب سے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان معمول پر لانے کی کوششوں میں فرانس کی طرف سے…

کاراباخ کے علاقے سے ایک اور اجتماعی قبر کی دریافت، آرمینیا کے خلاف جنگی جرائم کے تحت کاروائی کا مطالبہ

باکو (پاک ترک نیوز) آرمینیا سے خالی کروائے گئے کاراباخ کے علاقے میں آرمینیائی تشدد کا شکار ہونے والے آذربائیجانی فوجیوں کی ایک اور اجتماعی قبر دریافت ہونے کے بعدبیرون ملک مقیم آذربائیجانی باشندوں کی تنظیموں نے بین الاقوامی اداروں سے آرمینیاکے خلاف فوری طور پر جنگی جرائم پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آذربائیجانی باشندوں کی تنظیموں نے گذشتہ روزنکورنوکاراباخ کے خوجاوند ضلع کے ایڈیلی گاؤں میں دریافت ہونے والی 12انسانی ڈھانچوں پر مشتمل ایک اور اجتماعی قبر کے حوالے سے بین الاقوامی تنظیموں کے…

آذربائیجان نے آرمینیا کو سرحدی حد بندی کیلئے جلد مذاکرات کی تجویز دے دی

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سرحدی حد بندی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آرمینیا کے ساتھ طے شدہ مذاکرات کو نومبر کی بجائے اکتوبرمیں کرنے کی تجویز پیش کی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مزید تنازعات کو روکنے کے لیے ضروری ہیں۔ اتوار کے روز، آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے جنیوا میں ملاقات کی ہے۔ جب 2020 کے بعد سے دو نوں سابق سوویت ریاستوںکے درمیان ستمبر کے آخر میں ہونے والی بد ترین جھڑپوں میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔ آزربائیجانی وزارت خارجہ نے…

بھارت آرمینیا ،آذربائیجان جنگ میں کود پڑا، آرمینیا کو ہتھیاروں کی فراہمی شروع

نئی دہلی (پاک ترک نیوز )بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق  ستمبر میں آرمینیا نے  بھارت کو 245 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کی خریداری کا آرڈر دیا ۔  خریدانی کے آرڈر میں میزائل ، راکٹ اور بارودی مواد شامل ہے ۔ ہتھیاروں  میں بھارتی ساختہ پناکا ملٹی بیرل راکٹ لانچر بھی شامل ہیں ۔ اکنامک ٹائمز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہتھیاروں کی ڈیل میں بھارت میں تیار ہونے والی پناکا ملٹی بیرل راکٹ لانچر بھی شامل ہیں ، یہ راکٹ لانچر بھارتی فوج بھی استعمال کر رہی ہے ، جبکہ اینٹی ٹینک راکٹ اور بارودی مواد…

آذربائیجان کے فرانس میں سفارتخانے پر آرمینیائی شدت پسندوں کا حملہ

پیرس (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے فرانس میں سفارتخانے پر آرمینیائی شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ آزمینیائی شدت پسند زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے ۔ https://twitter.com/JabbarliLeyla/status/1571733299818598405 آذربائیجان کے سیکیورٹی گارڈ نے دروازے کو مضبوطی سے روکے رکھا اور شدت پسندوں تن تنہا مقابلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمینیا کے شدت پسندوں نے فرانس میں آذربائیجان کے سفارتخانے پر حملہ کردیا ۔شدت پسندوں نے توڑ پھوڑ کی اور دروزاے سے زبردستی اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسے آذربائیجان کے…

آذربائیجان اور آرمینیا نے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ چارلس مشیل

برسلز (پاک ترک نیوز) یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے کہاہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا نے 2020 میں کاراباخ کے علاقے پر چھ ہفتوں کی لڑائی کے بعد امن معاہدہ قائم کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یورپی یونین کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان نے بدھ کے روز برسلز میں مشیل سے ملاقات کی اور جنوبی قفقاز میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔جبکہ مشیل نے ان مذاکرات کو "کھلے اور نتیجہ خیز" قرار دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ…

آذربائیجانی افواج کاراباخ شہر لاچین میں واپس آگئی ہیں: الہام علییف

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے اعلان کیا کہ آذربائیجان کی فوج کو کاراباخ کے اسٹریٹیجک شہر لاچین میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ الہام علیئیف نے ٹویٹر پر کہا، "آج، 26 اگست کو، ہم - آذربائیجانی - لاچین شہر واپس آئے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان کی فوج اب لاچین شہر میں تعینات ہے۔ زبوخ اور سوس کے دیہات کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔ الہام علیئیف نے اس موقع پر لاچین کے تمام باشندوں اور آذربائیجان کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی اور اعلان کیا: "لاچین زندہ باد! آذربائیجان…

ترکی اور آرمینیا میں بڑھتی قربتوں سے آرمینیائی کمیونٹی خوش

استنبول(پاک ترک نیوز) ترک صدر اور آرمینیائی وزیراعظم کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے گزشتہ روز ہونے والی گفتگو سے ترکی میں آرمینیائی کمیونٹی میں امیدیں بڑ ھ رہی ہیں۔ اس حوالے سے آرمینیائی باشندوںکی ایک ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی گفتگوامید افزا پیش رفت ہے۔ ایسو سی ایشن نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے سے مثبت ماحول کی راہ ہموار ہوگی۔ جس سے کمیونٹی کی سماجی زندگی میں بہتری آئے گی۔ اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ ترکی میں آرمینیائی کمیونٹی کے…

آذربائیجان، آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے

باکو (پاک ترک نیوز)ترکی کی عظیم قومی اسمبلی کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین عاکف کاگتے کیلک نے شوشا میں آذربائیجان، ترکی اور جارجیا کی پارلیمانوں کی خارجہ تعلقات کی کمیٹیوں کے ساتویں سہ فریقی اجلاس میں کہاہے کہ کاراباخ میں اپنی سرزمین کی آزادی کے بعد آذربائیجان، آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو متحد کرنا چاہیے،" عاکف کاگتے کلیک نےنشاندہی کی کہ پارلیمنٹ اور ان کے نمائندوں کو اپنے عوام کے نمائندوں کے طور پر…

روسی وزیرخارجہ کا آرمینیائی ہم منصب سے کاراباخ پر تبادلہ خیال

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے آرمینیائی ہم منصب ارارات مرزویان کے ساتھ فون پر بات چیت میں کاراباخ کی حالیہ پیش  رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق "وزراء نے آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے رہنماؤں کے 9 نومبر 2020، 11 جنوری اور 26 نومبر 2021 کو طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا، جس میں خطے میں نقل و حمل کے مواصلات کو غیر مسدود کرنے کے لیے مزید اقدامات اور حد بندی پر زور دیا گیا۔" وزارت نے ایک بیان میں کہا۔لاوروف اور ارارات نے روس…

کاراباخ جنگ:آذربائیجان نے آرمینیا سے بڑا مطالبہ کردیا

باکو(پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نے آرمینیا سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ آذربائیجان کےساتھ امن معاہدہ کرے۔انہوں نے کہا کہ دوسری کاراباخ جنگ میں آذربائیجان کی فتح کے بعد دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ضروری ہیں۔ صدر علیئوف کی جانب سے یہ بیان اغدام کی جامع مسجد کے دورے کے دوران دیا گیا جسکی تعمیر نو کا کام جاری ہے۔ اغدام کارباخ جنگ کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے معاہدے کے تحت آرمینیا سے آزاد کروایا گیا تھا۔ اس دوران صدر علیئیوف نے کہا کہ اغدام صنعتی پارک میں پانچ کمپنیا ں…

آذربائیجان نے آٹھ آرمینیائی قیدیوں کو رہا کر دیا

پیرس(پاک ترک نیوز)آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی تنازعے کے حل کے لئے فرانس اور یورپی کونسل کی جانب سے بات چیت میں سہولت کاری کی پہلی مثبت پیش رفت سامنے آ گئی ہے ۔ جس میں آذربائیجان نے آٹھ آرمینیائی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ اس بات کا انکشاف پیر کے روز یورپی یونین کے صدرچارلس مشیل نے ٹویٹر پرکیا جس میں انہون نے لکھا ہے کہ آذربائیجان کی طرف سے 8 آرمینیائی نظربندوں کی رہائی بات چیت میں مثبت پیش رفت کی ایک اور علامت ہے۔اوریورپی یونین خطے میں استحکام اور خوشحالی کی حمایت کرتا ہے۔

ترکی اور آرمینیا کے درمیان چارٹر پروازیں شروع

ترک اور آرمینیا کے سفارتکاروں نے 14جنوری کو ماسکو میں منعقد اہم مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی، سرحدوں کو کھولنے جیسے اقدامات کے ذریعے باہمی مراسم کو معمول پر لانے پر تبادلہ خیال کیا۔ جس کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے بات چیت کو مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ان مذاکرات کے نتیجہ میں ترکی اور آرمینیا کے درمیان چارٹر پروازیں شروع کرنے کا اعلان بھی ہوا۔ ان سفارتی کوششوں کے دوران ترک حکام نے آرمینیا کو مارچ میں انطالیہ…

ترکی کا انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں آرمینیاکی ممکنہ شرکت کا خیر مقدم

ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے کہا ہے انکے آرمینیائی ہم منصب مارچ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ترکی اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں تیز تر کردی گئی ہیں۔ گزشتہ روز آرمینائی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے انکا ملک اے ڈی ایف میں شرکت کرے گا۔ چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے اعتماد سازی کا عمل جاری ہے۔ یاد رہے کہ آذربائیجان بھی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کرے جو گزشتہ برس آرمینیا کے ساتھ…

امریکا کی جانب سے آذربائیجان کو فوجی امداد کی فراہمی جاری

باکو(پاک ترک نیوز) تیس برس ہوئے جب امریکی کانگریس نے  فریڈم اسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 907میں ترمیم کی۔ یہ ترمیم  اس جملے کے ساتھ کی گئی کہ جب تک آذربائیجان، آرمینیا اور ناگورنوکاراباخ کے خلاف ہر قسم کی ناکہ بندیوں اور اقدامات کو ختم کرنے کیلئے واضح اقدامات نہیں کرتا۔ تب تک باکو کو امریکی فوجی امداد کی فراہمی پر پابندی عائد رہے گی ۔ لیکن 2002میں اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے خود کو حاصل اختیارات کے تحت اس ترمیم کو معطل کردیا۔یہ ترمیم تب سے ہی معطل چلی آرہی ہے۔ ٹرمپ کے بعد موجودہ صدر جوبائیڈن نے…

آذربائیجان، آرمینیا سرحدی حد بندی کمیشن کے قیام کے لیے زبانی معاہدے پر پہنچ گئے

آذربائیجانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا سرحد کی حد بندی کے لیے کمیشن کے قیام پر زبانی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آذربائیجانی مرکز برائے بین الاقوامی تعلقات کے فرید شفیع کے مطابق زبانی معاہدے کو باقاعدہ شکل دینا اور مستقبل قریب میں متعلقہ دستاویزات پر دستخط اہم اہداف ہیں۔ حدبندی آرمینیا کے ساتھ آزربائجان کے مستقبل کے تعلقات کیلئے انتہائی اہم ہے گو کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع امن معاہدہ طے پانا اس برس بعید از قیاس قرار دیا جارہا ہے لیکن حدبندی کے حوالے سے معاملات طے پانے…

آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ نہیں ہو گی ،روسی صدر

ماسکو(پاک ترک نیوز )روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اب آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ نہیں ہو گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سہ فریقی مذاکرات حوصلہ افزا ہیں اورامید ہے کہ فریقین معاہدوں پر عمل کریں گے ۔ روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ ہماری یہ ملاقات بالکل مفید اور بروقت تھی۔ صدر پیوٹن نے سوچی میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کے بعد کہا کہ مجھے امید ہے کہ آج کی نشست کے بعد خطے میں قیام امن کی راہ ہموار ہو جائے گی. اس موقع پر صدر پوتن نے کہا کہ میرے پاس…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More