ترکی اور آرمینیا کے درمیان چارٹر پروازیں شروع
ترک اور آرمینیا کے سفارتکاروں نے 14جنوری کو ماسکو میں منعقد اہم مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی، سرحدوں کو کھولنے جیسے اقدامات کے ذریعے باہمی مراسم کو معمول پر لانے پر تبادلہ خیال کیا۔ جس کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے بات چیت کو مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ان مذاکرات کے نتیجہ میں ترکی اور آرمینیا کے درمیان چارٹر پروازیں شروع کرنے کا اعلان بھی ہوا۔
ان سفارتی کوششوں کے دوران ترک حکام نے آرمینیا کو مارچ میں انطالیہ…