روس ، آرمینیا ، آذربائیجان سربراہی ملاقات ، مثبت پیش رفت ہوئی ،مگر کئی امور پر اتفاق نہیں ہوا، صدر پوٹن
سوچی(پاک ترک نیوز)
روس کےصدر ولادیمیر پوٹن، ان کے آذربائیجانی ہم منصب الہام علییف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے سوچی میں اپنی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان پر اتفاق کیا ہے۔
گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد روسی صدر نے کہا کہ "آج ہم نے ایک مشترکہ بیان پر اتفاق کیا ہے۔ میں صاف کہوں گا، ہر چیز پر اتفاق نہیں ہوا تھا۔ کچھ چیزیں متن سے ہٹانی پڑیں جو پہلے ماہرین نے تیار کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہر حال، میں اس عمومی جائزے سے اتفاق کرتا ہوں کہ یہ ملاقات مفید تھی اور اس سے مجموعی طور پر…