براؤزنگ ٹیگ

arrest

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کی گرفتاری کے متعلق درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت اٹارنی جنرل اور صنم جاوید کی جانب سے میاں اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس صنم جاوید کی راہداری ریمانڈ کی استدعا نہیں کر رہی ہے، صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔ اٹارٹی جنرل کا مزید…

کینیڈا کی تاریخ میں سونے کی سب سے بڑی چوری کے شبہ میں متعدد مشتبہ افراد گرفتار

ٹورنٹو (پاک ترک نیوز) کینیڈا پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی چوری کے شبہ میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ کینیڈا میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر 20 ملین کینیڈین ڈالر ($ 14m) سے زیادہ مالیت کی سونے کی سلاخوں کی چوری کا الزام ہے، جس میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی تھی۔ پییل ریجنل پولیس چیف نشان دورائیپا نے بتایا کہ ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سہولت میں گزشتہ سال کی چوری کا منصوبہ "مجرموں کے ایک منظم گروپ" نے انجام دیا تھا۔ یہ…

ترکیہ نے داعش سے تعلق کے شبہ میں 10 کو حراست میں لے لیا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی نے داعش سے تعلق کے شبہ میں 10 کو حراست میں لے لیا۔ ترک حکام نے استنبول میں داعش دہشت گرد گروپ سے تعلق رکھنے والے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جاری تحقیقات میں استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے شام کے شمال مشرقی علاقے حسکہ میں داعش کے ہیڈکوارٹر سے منسلک تقریباً 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس چار دیگر مشتبہ افراد کا تعاقب کر رہی ہے جو تاحال فرار ہیں۔ ترکیہ نے داعش کے خلاف کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے جب سے دہشت گرد گروہ نے جنوری کے…

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر کینیڈا میں گرفتار

کراچی(پاک ترک نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پاکستان سے کینیڈا کی پروازپرتعینات خاتون فضائی میزبان کوٹورنٹو ائیرپورٹ پرغیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پرحراست میں لیا گیا۔ پرواز پی کے789 پر تعینات حنا ثانی نامی ایئرہوسٹس سے مبینہ طور پرغیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ خیال رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ غیر دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔ ایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی، زیر حراست ائرہوسٹس سوشل میڈیا پرماڈلنگ بھی کرتی ہے، پرواز 789…

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج، سلمان اکرم راجہ گرفتار

لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کررہے تھے کہ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی کو حراست میں لے لیا۔ رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔

فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ بھائی فراز چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو پولیس اہلکار گھر سے گرفتار کرلے لے گئے، تاہم انہیں کہاں منتقل کیا گیا ہے اس بارے میں کچھ نہیں معلوم۔ اہلیہ حبا چوہدری نے بھی فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ شوہر کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم انہیں کہاں لے کر گئے ہیں کچھ پتہ نہیں۔ یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے رواں سال کے اوائل جنوری میں بھی فواد چوہدری کو گرفتار کیا تھا جب…

شیخ رشید کی حراست کے خلاف پٹیشن دائر

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، بھتیجے شیخ شاکر اور ملازمین کی حراست کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پٹیشن دائر کردی گئی، جس میں آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ عامر شفیق کی جانب سے دائر پٹیشن میں فیڈریشن آف پاکستان، پنجاب حکومت،آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او،ایس پی آپریشنز،ایس ایچ او سول لائنز،ویسٹریج،وارث خان،نیو ٹاؤن کو فریق بنایا گیا ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار شیخ رشید سمیت دیگر…

چودھری پرویزالہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی ایک بار پھر گرفتار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی اینٹی کرپشن پنجاب نے دوبارہ گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہی ہوئے تھے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ حکام اینٹی کرپشن کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کو راہداری ریمانڈ کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں عدالت نے ان کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ، عدالت نے پرویز الہیٰ کے طبی معائنے کا بھی حکم…

علی حیدر گیلانی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے مبینہ دھاندلی کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےصاحبزادے علی حیدر گیلانی سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جج امید علی بلوچ نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت کی جانب سے علی حیدر گیلانی، پی ٹی آئی رہنما فہیم خان اور کیپٹن (ر) جمیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، جس میں عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ…

چودھری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم پنجاب چودھری پرویز الٰہی لاہور میں بلٹ پروف گاڑی میں چھپ کر گھر سے نکلےتو پہلے سے فیلڈنگ لگائی لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے گاڑی روک لی۔پرویز الٰہی گاڑی سے نہ اترے تو گاڑی کے شیشے توڑے اور زبردستی ان کو باہر نکال کر گرفتار کیا گیا۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی چھپن چھپائی کھیلنے کے ماہر ہیں ،بھاگنے کی کوشش…

کل میری گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں: عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کہ 80فیصد امکانات ہیں کہ کل جب اسلام آباد جاؤں تو گرفتار کر لیا جاؤں گا۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس وقت قانون کی حکمرانی نہیں ہے، ملک کی مختلف جیلوں میں خواتین اور سینئر قیادت سمیت 10 ہزار سے زائد کارکنان زیر حراست ہیں، سب کچھ صرف ہماری جمہوریت کو ختم کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا…

عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں کل شامل تفتیش نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے، نیب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کل نیب راولپنڈی پیش ہونے کا سمن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان نیب تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔ نیب نے عمران خان سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب طلب کیے ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانیہ سے 19 کروڑ پاؤنڈ لا کر واپس ملزمان کو دیے اور مالی فائدے لیے، ریاست پاکستان کے 19 کروڑ پاؤنڈ…

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چودھری کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی رہائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان، فیصل چودھری ایڈووکیٹ اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چودھری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری بکتربند گاڑی میں موجود ہیں۔ جسٹس میاں گل…

عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ ہیں، امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے پاکستان کی حکومت سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر تمام مظاہرین پر امن طور پر اپنا ردعمل ظاہرکریں جبکہ حکام بھی جمہوری اصولوں کے مطابق تحمل سے جواب دیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی واضح کیا ہے کہ امریکہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا…

عمران خان کو نیب نے گرفتار کیا، ہمارا نیب پر کوئی کنٹرول نہیں: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج نیب نے گرفتار کیا ہے، گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، نیب آزاد ادارہ ہے وفاق کا نیب پر کوئی کنٹرول نہیں، میں حلفاً کہہ سکتا ہوں میری نیب کے کسی بھی افسر سے اس معاملے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 240 کنال بنی گالہ میں بھی القادر ٹرسٹ کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی، پراپرٹی ٹائیکون کی رقم منی لانڈرنگ میں پکڑی گئی، القادر ٹرسٹ کی ایک پیسے کی بھی…

عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا سخت نوٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو فوراً طلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ یہ غلط کام ہے جس نے بھی کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ شیشے بھی توڑے گئے ہیں، جس نے بھی کیا غلط کیا ہے، مجھے کارروائی کرنی پڑی تو وزرا اور وزیر اعظم کے خلاف بھی کارروائی کروں گا۔ عمران خان کے مقدمات سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق…

عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رینجرز اہلکاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان دو مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت آ رہے تھے، عمران خان ابھی کمرہ عدالت تک نہیں پہنچے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا، سابق وزیراعظم کو نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا جا رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے، نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود…

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کے گھر پر غیر قانونی طور پر پولیس آپریشن کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لینے کے…

چودھری پرویز الٰہی پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف پولیس پر تشدد اور حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔کیس میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔ تھانہ غالب مارکیٹ میں پرویز الٰہی سمیت 50 افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن افسر کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پٹرول پھینکا گیا، پتھراؤ کیا، ڈنڈوں سے حملہ کیا، جبکہ چوہدری…

عمران خان کے جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پولیس کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹس پر تعمیل کا حکم دیا ہے۔سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More