براؤزنگ ٹیگ

arrest

ممنوعہ فنڈنگ کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آبا دہائیکورٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر آدھے گھنٹے میں طلب کیا۔ اسلام آباد…

رانا ثنا اللہ کی وارنٹ منسوخی کیلئے درخواست دائر

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وارنٹ منسوخی کیلئے راولپنڈی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کےجاری وارنٹ میں فیصل آباد کا ایڈریس ہے۔رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں ۔وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن ٹیم نے غلط بیانی سے حاصل کیے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ وزیرداخلہ ہیں جو کہیں بھی جان بوجھ کر روپوش نہیں۔تفتیشی افسرنے رپورٹ میں کہاکہ رانا ثنا اللہ روپوش ہیں جو درست نہیں۔ درخواست میں استدعا…

رانا ثنا اللہ کی سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو حفاظتی تحویل میں لینے کی تصدیق

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی اور رہنما حامد زمان کو حفاظتی تحویل میں لئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو ضابطے کی کارروائی پوری کر کے انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر داخلہ نے تصدیق کی کہ فارن فنڈنگ کیس میں پیش نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ سینیٹر…

تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی گرفتار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کرلیا۔ سیف اللہ نیازی پر ’نامنظور‘ ویب سائٹ چلانے کا الزام ہے۔ یہ ویب سائٹ غیرقانونی طور پر فنڈ ریزنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔ دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرنے کی تردید کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما سیف نیازی کو گرفتار نہیں کیا۔ایف آئی اے کوگرفتاری کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ملی ہے۔ ایف آئی اے نے سیف اللہ…

کراچی میں ترک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والا گرفتار

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ترکی سے آئی خاتون وی لاگر کوہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ترک وی لاگر سیدانور کراچی کے مشہور علاقے صدر میں تھی جب شعیب نامی شخص نے اس کا پیچھا شروع کیا ۔ جس پر سیدانور نے اپنی ویڈیو میں اس کی نشاندہی کی کہ یہ شخص اس کا پیچھا کررہا ہے ۔ ترک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد کراچی پولیس حرکت میں آئی اور فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس کے فوری ایکشن لینے پر ترک خاتون وی…

مدارس کا مذاق اڑانے پر ترک گلوکارہ گرفتار

استنبول(پاک تر ک نیوز) مدارس کا مذاق اڑانے پر ترکیہ کی معروف گلوکارہ گلشن کولاکوگلو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی میڈونا کہلائے جانے والی مقبول گلوکارہ گلشن کولاکوگلو کو مدارس کا مذاق اُڑانے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ترکیہ کی معروف گلوکارہ گلشن کولاکوگلو نے اپنے بینڈ میں شامل ایک رکن کے بارے میں کہا تھا کہ ان کی نامناسب سوچ اس وجہ سے ہے کہ وہ ایک مدرسے سے پڑھے ہیں۔ 46 سالہ گلوکارہ نے یہ تبصرہ رواں برس اپریل میں کیا تھا لیکن اس کی ویڈیو اب وائرل ہوئی ہے جس پر انھیں شدید…

عطا تارڑ سمیت ن لیگ کے 12 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کےعطا تارڑ سمیت 12رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، سیف الملوک کھوکھر سمیت 12 رہنما شامل ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ لاہور نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور یہ دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے۔ ن لیگی ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل…

میکسیکو کی جیل میں قیدیوں میں خوفناک تصادم ،4ہلاک 8زخمی

میکسیکو(پاک ترک نیوز) امریکی سرحد کے قریب میکسیکن سٹی کی ایک جیل میں خطرناک قیدیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ۔دونوں جانب سے تیز دھار آلات، راڈوں اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ڈاکٹرز نے 4 قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ 8 شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ میکسکیو سٹی کی ایک جیل میں خطرناک قیدیوں کے دو گروپوں میں خطرناک تصادم ہوگیا۔ خونی لڑائی میں ایک درجن سے زائد شدید زخمی ہوگئے جنھیں جیل کے تھانے منتقل کردیا۔ میکسیکو میں ہی ایک فوڈ…

شہباز گل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو 2روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق شہباز گل کو پولیس نے ایف ایٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کے روبرو پیش کیا ۔پولیس نے میڈیا کو کوریج سے منع کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں داخلے سے روک دیا۔ عدالت میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹر شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جب کہ ان کے وکیل فیصل چودھری نے پولیس کی درخواست کی مخالفت کی۔ بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر…

مقبوضہ کشمیر ،قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں مزید3نہتے کشمیری نوجوانوں شہید

سرینگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 3نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ۔ قابض فورسز نے آج 2 سفاکانہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کئے۔ 2نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ جبکہ ایک کو پلوامہ میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے گھرگھرتلاشی کا عمل جاری ہے گزشتہ روزبھی ظالم فورسزنے 4افرادکو گولیاں مار کر شہیدکردیاتھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا مکروہ فعل جاری ہے مگر حیرت انگیز طور پر انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ سمیت کسی کے کان پر جوں تک نہیں…

ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی

لاہور (پاک ترک نیوز) ایف آئی اے نے عدالت سے وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب کی گرفتاری مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے جہاں ایف آئی نے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری طلب کر لی۔ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، اس دوران ایف آئی اے سپیشل کورٹ لاہور نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کی جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ضمنی چالان جمع…

اسلام آباد ہائیکورٹ سے شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ سے شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا ۔ عدالت نے پولیس کو شیخ رشید کی گرفتاری سے روک دیا۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیر داخلہ بھی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا شیخ رشید ابھی ڈی نوٹیفائی تو نہیں ہوئے؟ اس پر شیخ رشید نے بتایا کہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، آپ کا سارے پاکستان میں حکم نامہ جاری…

حکمران انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتے ہیں،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتے ہیں۔فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیری مزاری کی گرفتار پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھ اکہ ہماری پارٹی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو اس فسطائی حکومت نے ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا، ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے لیکن یہ فاشسٹ…

سندھ ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز گرفتار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سندھ ہاؤس حملہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ایم این ایز عطاء اللہ اور فہیم خان کی ضمانت مسترد کر دی۔ پولیس نے پی ٹی آئی ایم این ایز کو گرفتار کرلیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے گزشتہ ہفتے ممبران قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ یاد رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس…

ترکی:عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ کرنیوالے پاکستانی طلبہ رہا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کے شہر استنبول کے معروف سیاحتی مقام تقسیم سکوائر پر گزشتہ روز پاکستانی طلبا نے عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ کیا  ۔طلبہ کو ترکش سیکورٹی اداروں نے وارننگ دی جس کے بعد کچھ طلبہ منتشر ہوگئے اور باقی مظاہرین نعرے بازی کرتے رہے استنبول پولیس نے مظاہرین کو گھیرا ڈال کر گزشتہ روزگرفتار کرلیا تھا استنبول میں پاکستان قونصلیٹ اور پاکستان کمیونٹی سنٹر اوز استنبول کی کوششوں سے مظاہرین کو آج رہا کردیا گیا ہے۔  ‎  پاکستان قونصلیٹ استنبول کی جانب سے جاری پبلک نوٹس…

بھارت، رقم بٹورنے کیلئے 14شادیاں کرنے والا شخص گرفتار

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں رقم بٹورنے کیلئے 7مختلف ریاستوں میں 14شادیاں کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے پڑھی لکھی خواتین سے شادی کر کے ان سے رقم لے کر فرار ہونے والے شخص کو بالآخر پولیس نے گرفتار کرلیا۔پیرا ملٹری فورس کی ایک ملازم خاتون بھی اس جعلساز کا شکار بن چکی ہے۔ملزم نے پہلی شادی 1982 میں کی تھی جبکہ 2002 میں دوسری شادی کی۔ جن سے ملزم کے پانچ بچے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم درمیانی عمر کی خواتین سے شادی کرتا جن میں سے زیادہ تر طلاق یافتہ ہوتیں۔ یہ وہ خواتین…

آسٹریلیا نے نوواک جوکووچ کو پھر حراست میں لے لیا

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلین بارڈ ر حکام نے عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔ آسٹریلین بارڈرحکام نواک جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔ گزشتہ روز آسٹریلین حکام نے ٹینس سٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا تاہم سربین ٹینس اسٹار نے آسٹریلین حکومت کا فیصلہ ایک بار پھر عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آسٹریلین حکام نے نواک جوکووچ کو کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر حراست میں لیتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا لیکن عدالت نے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار…

نیب نے آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلزپارٹی آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔ آغا سراج درانی سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست کے حوالے سے پیش ہوئے تھے۔ تاہم عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ سپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جب کہ آغا سراج درانی ذاتی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوئے۔…

بھارتی گجرات میں 100ہندوؤں کے اسلام قبول کرنے پر 9 مسلمان گرفتار

نئی دلی(پاک ترک نیوز) بھارت کی ریاست گجرات میں 100 ہندوئوں کے اسلام قبول کرنے پر پولیس نے 9 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بھروچ میں واساوی ہندؤ کمیونٹی کے 100 افراد نے اسلام قبول کرلیا۔ ان افراد کے اسلام قبول کرنے کی پرداش میں پولیس حرکت میں آئی اور ایف آئی آر درج کر کے 9 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارت میں مذہبی پروپیگنڈے کے آڑ میں دوسرے مذاہب کے افراد کو اسلام قبول کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

ایران میں صوبہ آذربائیجان کے گورنر کو تھپڑ مارنے والا گرفتار

باکو (پاک ترک نیوز ) ایران میں مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر کو تقریب سے خطاب کے دوران تھپڑ پڑ گیا ۔ مشرقی آذربائیجان کے نئے گورنر ' زین العابدین خرم ' تقریب سے خطاب کے لیے اسٹیج پر آئے ہی تھےکہ ایک شخص اسٹیج کے پیچھے سے آیا اور گورنر کو تھپڑ جڑ دیا ۔ سکیورٹی فورسز نے تھپڑ مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔ یہ واقعہ ہفتہ کو اس وقت پیش آیا جب نئے گورنر تبریز شہر کی امام خمینی مسجد میں جاری ایک پروگرام میں تقریر کے لیے اسٹیج پر پہنچے۔ نیچے دیئے گئے فوٹیج کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More