بھارتی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا
نئی دہلی (پاک ترک یوز) ٹی20 ورلڈکپ میں سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ کے بیان پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آ گیا ۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں کیا جواب دوں؟ اگر آپ شدید گرمی میں کھیل رہے ہیں اور پچز خشک ہیں تو گیند خود ریورس ہونا شروع جائے گی۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ تمام ٹیموں کو ریورس سوئنگ مل رہا ہے، صرف ہمارے لیے تھوڑی ہورہی ہے،…