براؤزنگ ٹیگ

#artificalintelegence

ترکیہ :اے آئی ٹیکنالوجی سے نقل کرنے والا طالب علم پکڑا گیا

اسپارٹا(پاک ترک نیوز) ترکیہ کی ایک یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان میں ایک طالب علم اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ یہ واقعہ اسپارٹا شہر میں پیش آیا جہاں ایک سٹوڈنٹ ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز ایگزامینیشن (YKS) میں نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا جو یونیورسٹی میں داخلے کے لیے لازمی ہوتا ہے۔ نامعلوم طالب علم نے نقل کرنے کیلئے انتہائی ہوشیار طریقہ استعمال کیا جس میں انٹرنیٹ کنیکشن، ایک خفیہ کیمرہ اور ایک اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا سافٹ ویئر تھا جو ٹیسٹ کے سوالات کو پڑھ کر اسکے…

بیجنگ اے آئی نمائش میں گلابی بالوں والی ٹونگ ٹونگ توجہ کا مرکز

بیجنگ (پاک ترک نیوز) گلابی بالوں کی پین، سفید ٹی شرٹ اور گلابی شارٹس پہنے تین یا چار سال کی نظر آنے والی ایک "لڑکی" بیجنگ میں جاری 2024 ژوآن گوآن کن فورم کی نمائش دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ فار جنرل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر زو سونگ چُن کے مطابق، "لڑکی" جسے انگریزی میں ٹونگ ٹونگ، یا چھوٹی لڑکی کا نام دیا گیا ہے، مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک جدید ورچوئل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا شاہکار ہے۔ ایک ویڈیو مظاہرے میں صاف ستھری چیزوں کو پسند کرنے کو ترجیح دینے کے…

تائیوان سے مائیکرو چپ مصنوعات اور اے آئی ٹیکنالوجی کی برآمدات میں امریکہ پہلے نمبر پر آگیا

تائی پے (پاک ترک نیوز) مائیکرو چپ مصنوعات اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مانگ میں مسلسل اضافے کی وجہ سےمسلسل چار ماہ سے تائیوان کی اس اہم برآمدی منڈی میں امریکہ نے سر فہرست چین کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تائیوان کی وزارت خزانہ نےگذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میںکہا ہےکہ تائیوان مائیکرو چپ تیار کرنے والا پاور ہاؤس ہے۔ جو ای گاڑیوں اور سیٹلائٹس سے لے کر لڑاکا طیاروں تک اور تیزی سے آگے بڑھ رہی اے آئی ٹکنالوجی کو طاقت دینے کے لیے ضروری دنیا کے جدید ترین سلکان ویفرز کو تیار کرتا ہے۔ بیان کے مطابق دو…

سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا لیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی حکومت مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کے لیے تقریباً 40 ارب ڈالر کا ایک فنڈ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جس کے لئے سعودی عرب کا پبلک انوسٹمنٹ فنڈ بیرونی سرمایہ کار وں کا اشتراک حاصل کرے گا۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے نمائندوں نے حالیہ ہفتوں میں امریکی وینچر کیپیٹل فرم اینڈریسن ہورووٹز اور دیگر فنانسرز کے ساتھ ممکنہ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس حوالے سے اینڈریسن ہورووٹز اور پی آئی ایف کے گورنر یاسر الرمیان نے…

مصنوعی ذہانت کے قواعد وضوابط کی تیاری کے لئے اقوام متحدہ کی سیکورٹ کونسل کا اجلاس کل ہو گا

نیویارک (پاک ترک نیوز) دنیا بھر کی حکومتیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حدود و قیود سے آزاد پھیلاؤ کے خطرات سے نمٹنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیںگی ہیں ۔ جب منگل کے روز اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے تحت پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کے خطرات پر باضابطہ بحث کا انعقادہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی کونسل میں پہلی بار دنیا بھر کی حکومتیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت سے جڑے خطرات کو کم کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ ماہرین کے خیال میں مصنوعی ذہانت عالمی معیشت اور…

مائیکرو سافٹ کی جانب سے پروفیشنل سرٹیفکیٹ کے ساتھ مفت آرٹیفشل انٹیلی جنس کورس کا آغاز

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مائیکروسافٹ نے پروفیشنل سرٹیفکیٹ کے ساتھ مفت آرٹیفشل انٹیلی جنس کورس کا آغاز کیا۔ کورس میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے، بشمول آرٹیفشل انٹیلی جنس کا تعارف اور دیگر شامل ہیں ۔یہ فی الحال انگریزی میں دستیاب ہے، مستقبل میں اسے دوسری زبانوں میں پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔ کورس مکمل کرنے سے شرکاء کو Microsoft کی طرف سے جنریٹیو AI میں ایک پیشہ ور سرٹیفکیٹ ملتا ہے، جو ان کے LinkedIn پروفائلز پر ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ AI Skills Initiative میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More