براؤزنگ ٹیگ

#asia

پاکستان کو افغانستان کے راستے وسط ایشیا سے تیل و گیس کی فراہمی اب ممکن ہو گئی

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے قازقستان اور ترکمانستان کے ساتھ ملکرملک کے مغربی حصے میں ایک لاجسٹک ہب بنانے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد جنگ زدہ ملک کو وسط ایشیائی ریاستوں اور روس سے جنوبی ایشیا تک تیل و گیس سمیت علاقائی برآمدات کے لیے ایک اہم لاجسٹک پوائنٹ بنانا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں افغان دارالحکومت میں تینوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد طالبان کے قائم مقام وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے میڈیاکو بتایا کہ تکنیکی ٹیمیں دو ماہ کے اندر اس حب کے…

دنیا کی آبادی 8ارب ،پاکستان کا حصہ تین فیصد

لاہور(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کی آبادی 8ارب ہو گئی جبکہ پاکستان کی آبادی دنیا کا تین فیصد ہے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2030 تک دنیا کی آبادای ساڑھے 8 ارب ہو جانے کا امکان ہےجبکہ 2050 میں 9.7 ارب اور2100 میں 10.4 ارب ہوجائے گی۔ رپورٹ میں دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچنےکو انسانی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ 1426ملین آبادی کے ساتھ چین دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے۔جبکہ بھارت کی آبادی اس سے صرف…

سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ،پاکستان سمیت مختلف ممالک میں نظر آئے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج لگے لگا ، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں نظارہ کیا جا سکے گا ۔ پاکستان میں جزوی جبکہ مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جا سکے گا ۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج لگے گا، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نظارہ کیا جائے گا، پاکستان میں چاند گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹے پچاس منٹ کیلئے ہو گا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نظارہ کیا جا سکے گا. کوئٹہ میں 5 بجکر…

استنبول میں مسافروں کی سہولت کیلئے سات نئی فیری لائنوں کا آغاز

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں مسافروں کی سہولت کیلئے نئی فیری لائنوں کا آغاز ہو گیا ۔استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی (IBB) کے ٹرانسپورٹیشن کوآرڈینیشن سینٹر نے گزشتہ ماہ نئی لائنوں کے آغاز کی منظوری دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق استنبول میں آج سے بحیرہ مارمارا اور باسپورس میں مزید فیریز پانی سے ٹکرائیں گی کیونکہ شہر اپنے سمندری نقل و حمل کے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا ہے۔ان فیری لائنوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف ہیں، جبکہ سب سے مہنگی آویکلار۔ بستانسی لائن ہوگی، جوفی سواری 1.7ڈالر (ترکش…

روسی خام تیل کا رخ ایشیا کی طرف ہو گیا

نیویارک (پاک ترک نیوز) یورپی اور امریکی خریداروں کی جانب سے روس کے تیل اور تیل کی مصنوعات کی خریداری ترک کئے جانے کے بعداب روسی تیل کی برآمدات کا رخ ایشیا کی جانب مڑ گیا ہے۔ ریئل ٹائم انرجی کارگو ٹریکر، ورٹیکسا کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق یوکرین پر روسی جنگ شروع ہونے کے ایک ماہ بعد، روسی حکومت اور اولیگارچوں پر مغربی اقتصادی پابندیوں نے تیل کی ترسیل پر اثر انداز ہونا شروع کر دیا۔اب تک کا سب سے اہم اثر روسی بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کے خام تیل کی منزلوں میں تبدیلی ہے۔ ورٹیکسا کے اعداد…

روسی خام تیل کا رخ ایشیا کی طرف ہو گیا

یورپی اور امریکی خریداروں کی جانب سے روس کے تیل اور تیل کی مصنوعات کی خریداری ترک کئے جانے کے بعداب روسی تیل کی برآمدات کا رخ ایشیا کی جانب مڑ گیا ہے۔ ریئل ٹائم انرجی کارگو ٹریکر، ورٹیکسا کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق یوکرین پر روسی جنگ شروع ہونے کے ایک ماہ بعد، روسی حکومت اور اولیگارچوں پر مغربی اقتصادی پابندیوں نے تیل کی ترسیل پر اثر انداز ہونا شروع کر دیا۔اب تک کا سب سے اہم اثر روسی بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کے خام تیل کی منزلوں میں تبدیلی ہے۔ ورٹیکسا کے اعداد و شمار کے مطابق روس کی…

نیوزی لینڈ کو 10برس بعد ایشین ٹیم کے ہاتھوں گھر میں شکست

ماؤنٹ منگوئی(پاک ترک نیوز) عالمی ٹیسٹ چیمپن نیوزی لینڈ کو 10برس بعد اپنے گھر میں ایشین ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔بنگلا دیش نے ماؤنٹ منگنوئی میں عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کو انہی کی سرزمین پر 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔ بنگال ٹائیگرزنے گھر کے باہر چھٹی مرتبہ یہ کامیابی حاصل کی ہے 10سال بعد کوئی ایشین ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ عبادت حسین کی شاندار بولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 169 رنز ہی بنا سکی تھی، مہمان ٹیم نے جیت کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More