براؤزنگ ٹیگ

#asiaflizardari

ایرانی صدر بڑے وفد کے ہمراہ دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تجارت، صحت ، سیکورٹی، عدالتی اور زراعت سمیت مالیاتی شعبوںمیں تعاون پر بات چیت اور اہم معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لئے برادر ہمسایہ ملک پاکستان کے دو روز ہ سرکاری دورے کے آغاز پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ صدررئیسی، جو ایک اعلیٰ سطح کے سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں کا استقبال پاکستان کے وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ اور متعدد دیگر اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام نے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری موغدام بھی…

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے رابطہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں صدور کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ترک ہم منصب کو عید الفطر کی پیشگی مبارک دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، ترک صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری ایوان صدر میں پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب میں صدر مملکت کے اعزاز میں ترانہ بجایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو تقریب میں شریک ہوئے۔صدر مملکت کی جانب سے اپنی بیٹی کو خاتون اول بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ آصف زرداری روایتی انداز میں صدارتی بھگی میں سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے جہاں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل تھے۔وفد کی وزیراعظم کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ اس موقع پر…

آصف زرداری کے صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدارتی انتخابات کے لیے حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے سکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کیے ہیں۔ پیلز پارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک نے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More