براؤزنگ ٹیگ

#asiandevelopementbank

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو ملنے والا قرض نجی شراکت داری کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں سرمایہ کاری کیلئے ہے۔ اے ڈی بی نے کہا کہ پروگرام نجی شراکت داری کے ذریعے حکومتی پالیسیوں کے نفاذ میں معاون ہے جب کہ یہ پروگرام ہمارے پبلک سیکٹر مینیجمنٹ سپورٹ کے جامع اور مربوط پیکج کا حصہ ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے پاکستان کو اس کے ترقیاتی اہداف کے حصول…

پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے پاکستان کے ساتھ معاہدوں کی تصدیق کر دی۔ ایشیا ئی ترقیاتی بینک حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاہدوں میں بجٹ فنانسنگ، ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں، اس کے علاوہ خواتین کو مالی طور پر خودمختار بنانے سمیت مجموعی طور پر 6 منصوبے شامل ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر گزشتہ جمعے کو دستخط ہوئے تھے۔…

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ اے ڈی بی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم پنجاب میں پانی کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز پر خرچ کی جائے گی، منصوبے سے 15 لاکھ کی آبادی کو فائدہ ہو گا۔ پاکستان کو ملنے والی رقم سے راولپنڈی اربن واٹر سپلائی کو توسیع دے کر جدید بنایا جائے گا جبکہ بہاولپور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا۔

پاکستان کو دسمبر کے آخر تک 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کو دسمبر کے آخر تک دو ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں برس کے آخر تک زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔ پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 250 ملین ڈالر اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالر ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالر ملیں گے۔ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، عالمی بینک اور ایشین بینک سے 1.5 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جب کہ آئی ایم ایف سے بھی 710 ملین ڈالرز کی دوسری قسط مل جائے…

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے25 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ ایشیا ئی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رقم بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ صوبہ خیبر پختون میں پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں توسیع کی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرانسمیشن کپیسٹی میں اضافہ کرکے عوام کو قابل اعتماد سپلائی فراہم کی جائے گی۔ لاہور شہر میں بجلی کی ٹرانسمیشن کے نقصانات میں کمی آئے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاور ٹرانسمیشن مضبوط بنانے کا…

پاکستانی معیشت انتخابات سے سنبھل سکتی ہے ،ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پا ک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے۔ پاکستان کی معیشت پر اپنی رپورٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ معاشی شرح نمو میں مستحکم گروتھ کیلئے اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد ضروری ہے، رواں مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہے گی، مالی نظم و نسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور پاور سیکٹر میں اصلاحات ضروری ہیں، مستحکم معاشی گروتھ کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات بھی ضروری ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی…

ایشیائی ترقیاتی بینک ڈھائی ارب ڈالر کی اضافی امداد دینے پر آمادہ ہو گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک ڈھائی ارب ڈالر کی اضافی امداد دینے پر آمادہ ہو گیا ۔رواں برس ڈیڑھ سے2 ارب ڈالر مل سکتے ہیں جس کیلئے حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے ایک اچھا معاشی صحت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اگلے مالی سال 2022-23ء کیلئے پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر اضافی امداد دے گا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم نے وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا سے ملاقات میں گفتگوکرتے…

اے ڈی بی کی پاکستان پر اہم رپورٹ،بڑی کمزوری سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی معاشی اعتبار سے ایک کمزور ملک ہےیہ ہی وجہ ہے کہ ملک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ساتھ حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیشنل سیکیورٹی پالیسی میں بھی معیشت کے استحکام کو ملکی دفاع کا ضامن قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے پاکستان کی پالیسیوں اور معاشی صورتحال پر اشیائی ترقیاتی بینک کی جامع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا تجارت اور جی ڈی پی کا تناسب د نیا میں سب سے کم ہے۔ پاکستان کی معاشی پیداوار میں تجارت کا حصہ صرف 30فیصد ہے جس میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔اس حوالے…

پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے ،ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آبا د (پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا ۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بجلی کی قیمتوں اور عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے جنوبی ایشیا کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی شرح نمو ستمبر 2021کے مقابلے میں 8.8فیصد سے کم…

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 68کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

لاہور(پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو68 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ یہ رقم توانائی اور مالی شعبے میں پائیداری کے پروگرام کا دوسرا حصہ ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کیئے گئے 30 کروڑ ڈالرز کی رقم مالی اور تکنیکی طور پر مدد کے لیے فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے اعلامیے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ اس رقم سے انتظامی اصلاحات اور توانائی کی شعبے کو بہتر کیا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ 38…

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

لاہور (پاک ترک نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کے مطابق قرض اور گرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی، تعلیم سب کیلئے فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی اے ڈی بی کے ذریعے 24 ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔ ایشین ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جب کہ 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی بھی منظوری دے گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More