براؤزنگ ٹیگ

#asicup2023

بھارتی ہٹ دھرمی ،شائقین کرکٹ کا پاک بھارت دلچسپ مقابلے سے محروم ہونے کا خطرہ

آر اے شمشاد شائقین کرکٹ کو ورلڈ کپ سے بھی زیادہ اگر کسی میچ کا انتظارہوتا ہے تو وہ ہے پاک بھارت مقابلہ ،نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا بھر میں جہاں کرکٹ شائقین موجود ہیں وہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے پلاننگ کئی ماہ سے شروع کردیتے ہیں ایسے میں ایشین کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈز کے رویے ناقابل فہم ہی کہے جا سکتے ہیں ۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے اور اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہیں تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث شائقین کرکٹ کا اس دلچسپ مقابلے سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔سپرفور…

ایشیا کپ ، بنگلہ دیش کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کیخلاف بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

ایشیا کپ ،سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کل ہو گا

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا اور بنگلہ دیش میں کل جوڑ پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کل مدمقابل آئیں گے ۔ بنگلہ دیش سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان سے شکست کھا چکا ہے ۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آج پاکستان پہنچیں گی

لاہور(پاک ترک نیوز) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج ایشیا کپ میں اپنے میچز کیلئے پاکستان پہنچیں گی۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلنے کے لئے افغانستان کی ٹیم آج پریکٹس کرے گی۔ دونوں ممالک کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبو سے لاہور آئیں گی، گزشتہ روز بنگلہ دیش اور سری لنکا نے ایشیا کپ کا اپنا پہلا میچ کینڈی میں کھیلا تھا۔ سری لنکا نے اس میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی، افغانستان اور بنگلہدیش کے درمیان میچ 3 ستمبر کوکھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ ،پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی

ملتان (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن نیپال کیخلاف لڑکھڑا کر سنبھل گئی ۔ ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد پاکستانی بلے بازوں کی محتاط بیٹنگ جاری ہے ۔پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 65رنز بنا لئے ۔ کپتان بابر اعظم 16جبکہ محمد رضوان 24رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ اس سے قبل اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر کوئی خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے وہ محض 14 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، امام الحق 5 پر پویلین لوٹ گئے ، کپتان بابراعظم اور محمد رضوان اس وقت کریز پر موجود ہیں۔…

ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان (پاک ترک نیوز) میگا ایونٹ ایشیا کپ کا آغاز ہوگیا ،پاکستان نے افتتاحی میچ میں ٹاس جیت کر نیپال کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ملتان میں ایشیا کپ کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ قوم کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ ایک خشک، چمکدار وکٹ ہے۔ تو، وہ پہلے بلے بازی کریں گے۔ کہتے ہیں کہ اپنی ٹیم کے ساتھ پراعتماد ہیں، اس لیے انہوں نے گزشتہ روز اپنی الیون کا اعلان کیا۔ کوئی اضافی دباؤ نہیں، بس اپنی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More