ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی،شہباز شریف
کوئٹہ(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے بہت سارے سیاسی اکابرین نے ن لیگ کو جوائن کیا ہے، ہمیں ملکر اس صوبے کو خوشحال بنانا ہے، ہمیں ملکر سیاسی،معاشی اور معاشرتی مسائل کو حل کرنا ہے، میاں نوازشریف آج صرف ایک سیاستدان نہیں ایک مدبر…