غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
بیروت(پاک ترک نیوز) حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی غزہ پر جارحیت جاری رہی تو کسی قسم کا جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوگا۔
حماس رہنما اسامہ حمدان نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے رفح پر کارروائی جاری رکھی تو پھر کوئی جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا۔اسامہ حمدان نے یہ بیان بیروت میں پریس کانفرنس میں کیا، دوسری جانب حماس کا وفد جنگ بندی معاہدے کے لیے دوحہ سے قاہرہ پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تصدیق کر رہے ہیں کہ رفح میں اسرائیل کی فوج نے کارروائی کی ہے اور اگر یہ کارروائی جاری…