براؤزنگ ٹیگ

#attack

غزہ : اسرائیل کا پناہ گزین کیمپ کے سکول پرمیزائل حملہ، 100 افراد شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی غزہ میں بربریت کاسلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اور سکول پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم میں ایک نئے خونی باب کا اضافہ ہوگیا ، غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے ایک پوسٹ میں کہا کہ غزہ شہر کی الدرج کالونی میں التابعين سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ محمود بصل نے اس واقعے کو ایک ہولناک قتل عام قرار دیا، جس میں متعدد لاشوں میں آگ لگ گئی، موجود…

روس کا اپنی فوج سے تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ

ماسکو (پاک ترک نیوز ) روسی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران 2 بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں دھوکا دہی کے ذریعے لڑنے کے لیے آمادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ روس کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ نریندر مودی 2 روزہ دورے پر ماسکو میں ہیں جہاں انہوں نے کل شام روسی صدر پیوٹن کی طرف سے دیے گئے ایک عشائیہ میں اس موضوع پربات کی۔تقریباً 24…

غزہ میں شہید افراد کی تعداد 37431ہوگئی ،85653افراد زخمی ہوئے ،وزارت صحت

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ساڑھے آٹھ ماہ کی جنگ کے دوران اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 37431فلسطینی شہید جبکہ 85653شہری زخمی ہوئے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 35 رہی ہے۔ یاد رہے ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں بڑی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔ جنگ کے دوران کل زخمی ہونے والوں کی تعداد 85653 ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران…

چینی تجارتی کمپنی کی جانب سے روسی کاروباری افراد کیلئے ڈرون آلات کی خریداری پر امریکہ اوریورپ کو تشویش

بیجنگ (پاکت رک نیوز) چینی تجارتی کمپنی کی جانب سے روسی کاروباری افراد کیلئے ڈرون جیمرز کی خریداری کے باعث امریکہ اور یورپ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔ چین کی ایک تجارتی تنظیم نے گزشتہ ماہ روسی خریداروں کے لیے ڈرون جیمرزکا سامان خریدنے کی کوشش کی تھی، جس نے ماسکو کو چین کی طرف سے دوہری استعمال کی ٹیکنالوجی کی فراہمی پر یورپ اور امریکہ کے خدشات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی نشاندہی کی۔ روس کے لیے حکومت سے منسلک گوانگ ڈونگ صوبے کی تجارتی فروغ ایسوسی ایشن، جو گزشتہ سال روسی…

عمران خان پر وزیرآباد حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

گوجرانوالہ(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں حملے کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی، مرکزی ملزم نوید سمیت ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر عائد کی گئی، تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے بعد سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ…

ماسکو میں یوکرین جنگ میں پکڑے گئے امریکی اور یورپی ملکوں کے ہتھیاروں کی نمائش

ماسکو (پاک ترک نیوز) یوکرین کے خلاف جنگ میں پکڑا جانے والا ایم۔1ابراہمز ٹینک ماسکو پہنچا دیا گیا ہے جہاں اسے ایک جنگی ٹرافی کے طور پر کل سے ایک نمائش میں رکھا جائے گا روسی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ میں پکڑے گئے پہلے امریکی ایم۔1ابراہمز ٹینک کو روسی فوجی یونٹ "سنٹر" کے دستوں نے ڈونباس کے آواڈویکاسیکٹر کی فرنٹ لائن پر پکڑا تھا۔ اور اب جلد ہی ہرکوئی اسے پوکلونایا ہل پر نمائش میں دیکھ سکے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی طرح ایک جرمن لیوپرڈ-2 ایم بی ٹی کو بھی اپریل کے وسط میں آواڈویکاسے نکالا…

سات رضاکاروں کی شہادت کے باوجود ورلڈ سینٹرل کچن کا غزہ میں دوبارہ امدادی کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ

استنبول (پاک ترک نیوز) غزہ میں بمباری کے دوران سات اہلکاروں کی شہادت کے بعد ورلڈ سینٹرل کچن نے غزہ میں دوبارہ امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔، لاکھوں لوگوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا ۔ ورلڈ سینٹرل کچن (WCK)، ایک بین الاقوامی امدادی تنظیم جس نے یکم اپریل کو غزہ پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے دوران سات اہلکاروں کو کھو دیا تھا اور اپنی کارروائیاں معطل کر دی تھیں، نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنی امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دے گی۔ WCK کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایرن گور نے…

روسی حملے میں خارکیو ٹی وی ٹاور تباہ ہوگیا،یوکرینی صدر زیلنسکی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی حملے میں خارکیو کا ٹی وی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کا میزائل حملہ جو کہ خارکیو میں نصف 240 میٹر (787 فٹ) ٹیلی ویژن ٹاور کو نشانہ بنایا ۔ یوکرین کا مرکزی شہر کئی ہفتوںسے روسی میزائل اور ڈرون حملوں کا شکار ہے میں ٹیلی ویژن ٹاور کا مرکزی ٹاور بمباری کےباعث زمین پر آ گرا ۔ زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو اس فضائی حملے کے بارے میں آگاہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہایہ روس کا واضح…

اصفہان پر حملہ نہیں ہوا۔ وہ ڈرون نہیں کھلونے تھے جن سے ہمارے بچے کھیلتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

نیویارک (پاک ترک نیوز) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ اصفہان میں ایسا کوئی حملہ نہیں ہوا جس پر ایران کو رد عمل دینا پڑے۔ جمعہ کی رات یہاںایک ٹی وی انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ گزشتہ رات جمعرات کی شب جو کچھ ہوا وہ کوئیحملہ نہیں تھا۔ اور وہ ڈرون نہیں ایسے کھلونوں کی طرح تھے جن سے ہمارے بچے کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر یہ ثابت نہیں ہوا کہ اس واقعے اور اسرائیلی حکومت کے درمیان کوئی تعلق ہے۔ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ اس پر میڈیا کی قیاس آرائیاں درست نہیں…

کراچی: جاپانی شہریوں کو لے جانیوالی گاڑی پر حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی(پاک ترک نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر طارق الہٰی نے بتایا کہ تمام غیرملکی شہری ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 5 جاپانی شہری سوار تھے، حملے کے نتیجے میں تمام غیر ملکی شہری محفوظ رہے۔دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں…

اسرائیل کا ایرانی شہراصفہان پرفضائی حملہ، پروازیں معطل

تہران(پاک ترک نیوز) اسرائیل کی فضائیہ نے ایران کے شہر اصفہان پرحملہ کردیا۔ اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان پرحملے کی تصدیق کردی ہے۔ ایران کی فضائی نیوی گیشن کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرنے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد تہران، اصفہان، شیراز، مغربی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔۔ ایران کے شہر اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب متعدد دھماکے ہوئے۔ دھماکوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔اصفہان میں 3 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے۔ ایران نے…

اسرائیل پر حملے سے قبل امریکہ کو آگاہ کر دیا تھا، ایرانی وزیر خارجہ

نیو یارک(پاک ترک نیوز) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ امریکہ کو تہران کے اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائیکے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ جبکہ آپریشن ’سچا وعدہ‘ کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی اہداف پر حملوں کے ذریعے پورا کیا گیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایران۔اسرائیل صورتحال پر اجلاس میں شرکت کے لئے گذشتہ شب امرکیہ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے امریکہ کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں اسے آپریشن کے بارے میں…

اسرائیل آج ایران پر جوابی حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جوابی کاروائی کی تیاری ہو رہی ہے جو آج شب بھی ہو سکتی ہے۔ جس کے لئے اسرائیلی فضائیہ تیاری میں مصروف ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکیحکومت کےعہدیداروں کی جانب سے صحافیوں کے رابطہ کرنے پر ایسے اشارے دئیے گئےہیں جن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اسرائیل آج ایرانی حملے کا جواب دے سکتا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کے دوران اسرائیل کو جلد بازی کے ردعمل سے باز…

جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ، ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان

نیویارک (پاک ترک نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے نیتن یاہو کو بتایا کہ امریکا ایران کے خلاف جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد گزشتہ چند گھنٹوں میں دوسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ…

ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ فلسطینیوں کا مسجد اقصی کے باہر جشن

غزہ (پاک ترک نیوز)ایران کے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملوں پر فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر جشن منایا، جس کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا، ایران نے 300 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے۔ ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور گولان کی پہاڑیوں پر فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ تہران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔ مسجد اقصیٰ کے باہر…

ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، پاکستان نے کئی ماہ سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 2 اپریل کو پاکستان نے شام میں ایرانی قونصل خانہ پر حملے کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب…

ایران کا اسرائیل پر حملہ، 300 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیے

تہران (پاک ترک نیوز) ایران نے اسرائیل درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملہ کردیا۔ دمشق میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیئے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایران سے براہ راست حملے کی تصدیق کردی، درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنایا ہے۔ایران نے پڑوسی ممالک کو بھی خبردار کردیا ہے کہ اگر اسرائیل پر داغے گئے…

ایرانی کمانڈوزنے آبنائے ہرمز کے قریب اسرائیلی مال بردار بحری جہاز قبضے میں لے لیا

تہران (پاک ترک نیوز) ایران کے کمانڈوز نے آبنائے ہرمز کے قریب اسرائیل کا مال بردار بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔ شام میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد پورے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک کنٹینر جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ اس جہاز کی کمانڈ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے کی ہے ۔ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے شام میں حملے کے دوران ایرانی دو جنرلوں سمیت سات افراد ہلاک ہوئے تھے کی جوابی کارروائی…

امریکی عوام کی اکثریت غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ہے، سروے

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ نومبر سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ گذشتہ روز شائع ہونے والے گیلپ سروے کے مطابقیکم سے20 مارچ کے درمیان کئے گئے سروے کے تازہ ترین نتائج کے مطابق نومبر سے اب تک صیہونی کاروائیوں کو منظور کرنے والوں کی شرح 50فیصد سے کم ہو کر 36فیصد ہو گئی ہے۔ جبکہ 55فیصد امریکی شہریوں نے اسرائیلی کاروائیوں کو نامنظورکیا ہے۔ تقریباً 74 فیصد امریکی بالغوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی حماس کی صورتحال کی خبروں کو…

روسی صدر نے داعش کا نام لئے بغیرگرفتار دہشتگردوں کے یوکرین فرار کی کوشش پر سوالات اٹھا دئیے

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہےکہ ماسکو میں کنسرٹ ہال پر دہشت گردانہ حملہ ان انتہا پسندوں نے کیا تھاجن کے نظریے کے خلاف اسلامی دنیا صدیوں سے لڑ رہی ہے۔ روسی صدر گذشتہ روز سرکاری حکام سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔پوٹن جنہوں نے ہفتے کے آخر میں کہا تھا کہ چار حملہ آوروں کو یوکرین فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے داعش دہشت گرد گروپ سے وابستہ ہونے کا ذکر نہیں کیاتھا۔ اور اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے اپنی گفتگومیں داعش کا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More