براؤزنگ ٹیگ

#attack

واشنگٹن یوکرین کو ناکام نہیں ہونے دے گا،امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن یوکرین کو ناکام نہیں ہونے دے گا۔ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے وعدہ کیا کہ امریکہ یوکرین کو ناکام نہیں ہونے دے گا۔ آسٹن نے جرمنی میں یوکرین کے بین الاقوامی حامیوں کے ایک اجلاس کے آغاز میں کہاکہ امریکہ یوکرین کو ناکام نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یوکرین کو وہ وسائل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جن کی اسے کریملن کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب کانگریس میں یوکرین کیلئے مزید…

پاکستان کے حملے جوابی کارروائی تھی، طالبان اپنی سرزمین سے حملے روکیں، امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سیکورٹی چیک پوسٹ پرحملے کے بعد جواب میں فضائی کارروائی کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین دوسروں پر حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ پاکستان اور افغانستان اختلافات حل کریں۔ افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے اس بارے میں پرعزم ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور ایک بار پھر دہرا رہے ہیں کہ پاکستان امریکا…

امریکہ یوکرین میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا ،وائٹ ہائوس

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) وہائٹ ہائوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا ۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں لڑنے کے لیے فوج نہیں بھیجے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے روس کے ساتھ جنگ کے دوران کیف کی مدد کے لیے مغربی افواج بھیجنے پر غور کیا۔ قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ایک بیان میں کہا کہ صدر جو بائیڈن نے واضح کر دیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں لڑائی کے لیے فوج نہیں بھیجے گا۔ محکمہ خارجہ…

یوکرینی صدر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولایمیر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے ۔اپنے دورےکے دوران وہ سعودی قیادت سے امن، جنگ بندی پر بات چیت کریں گے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تاکہ یوکرین کے امن منصوبے اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ جنگی قیدیوں کے معاملے پر بات چیت کی جا سکے۔ ایجنڈے میں زیلنسکی کا 10 نکاتی امن منصوبہ ہے، جس کی بنیاد یوکرین سے مکمل روسی انخلاء، جنگی مجرموں کی تلافی اور سزا کے ساتھ ساتھ یوکرین کے جنگی قیدیوں کی رہائی اور ریاض کی ثالثی کے تحت ان کی واپسی ہے۔ زیلنسکی…

روسی فلائنگ ریڈار سسٹم کو نشانے بنانے کیلئے یوکرین نے امریکی سسکتھ جنریشن ڈرون کا استعمال کیا ، میڈیا رپورٹس

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) روس کے ایک اور A-50 AWACS فائنگ ریڈار سسٹم کو یوکرین کی جانب سے نشانے بنانے میں امریکی سسکتھ جنریشن ڈرون Equivalent Blinds کے استعمال کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے ۔فلائنگ ریڈار سسٹم کی تباہی کے باعث روس کو یوکرین کی فضائی نگرانی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایک ہندوستانی ماہر کا کہنا ہے کہ A-50 Beriev فلائنگ ریڈار کو نشانہ بنانے کی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین کے پاس 200کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر پرواز کرنے والے روسی اثاثوں کو نشانہ کی صلاحیت موجود ہے ۔ڈرون میں ترمیم کر…

استنبول : عدالت پر حملہ آور 2دہشت گرد ہلاک

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں عدالت پر حملہ کرنیوالے 2دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔ ترک پولیس نے استنبول میں ایک عدالت پر حملہ کرنے والے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے،واقعےکے بعد عدالت کی سکیورٹی کوسخت کردیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔حکام نے بتایا کہ واقعے میں تین پولیس افسران سمیت چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ مبینہ طور پر بائیں بازو کے ایک بنیاد پرست گروپ کی طرف سے کیا گیا، یہ حملہ ترکیہ کو نشانہ بنانے والا تازہ ترین حملہ ہے کیونکہ غزہ کی جنگ…

ڈی آئی خان: رات گئے دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ترک نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا رات گئے تحصیل درابن کے تھانے پر حملہ جس کے نتیجے میں 10 اہلکار شہید ہوگئےجبکہ 6زخمی ہوگئے ۔ دہشتگردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔واقعہ رات 3 بجے پیش آیا جب دہشتگردوں نے تھانے میں گُھس کر دستی بموں سے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے 6 جبکہ ایلیٹ پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔ تھانے کی چھت پر تعینات اہلکاروں کو سنائپر سے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد چیف سیکریٹری اورآئی جی خیبر پختونخوا…

روسی ٹینک ایلیٹ کا یوکرین کیخلاف جنگ میں موثر کارکردگی کا مظاہرہ

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس ٹینک ایلیٹ نے یوکرین کیخلاف جنگ میں موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ یہ ٹینک آرمی کے ٹینک نہیں ہیں جو اسے آگے بڑھنے میں مدد دے رہے ہیں، تاہم معمولی طور پر یہ فارمیشن کا توپ خانہ ہے، جو اس وقت روس اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ کے وقت کے نئے اتحاد کی بدولت گولہ بارود سے بھرا ہوا ہے۔ شمالی کوریا کا گولہ بارود ایک فیصلہ کن عنصر ثابت ہو رہا ہے کیونکہ روس نے اس سال مزید کامیابیوں کے لیے اپنی افواج کو پوزیشن میں رکھا ہے۔ روسی ٹینک جس کو 2022میں مشرقی یوکرین میں وہ پذیرائی…

یوکرین کی جانب سے روسی تیل اور گیس تنصیبات پر چھوٹے ڈرونز سے حملوں کا انکشاف

ماسکو (پاک ترک نیوز) یوکرین کی جانب سے روس کی تیل اور گیس کی صنعت پر چھوٹے ڈرونز سے نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد روسی سپلائی لائنوں میں خلل پڑنے کی اطلاعات ہیں ۔ مشتبہ ڈرون حملوں کے بعد گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے، جن میں Tuapse میں Rosneft آئل ریفائنری، Klintsy میں Rosneft اسٹوریج کی سہولت، اور Novatek کے Baltic Sea Ust-Luga ٹرمینل شامل ہیں ۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں Tuapse اور Klintsy میں سہولیات میں آگ لگتی…

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ،چوبیس گھنٹوں میں مزید 163نہتے فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں اور صیہونی افواج کی جانب سے مختلف حملوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 163نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ڈرون حملوں اور زمینی دراندازی کو تیز کر دیا ہے جس میں کم از کم سات ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ "غزہ میں ہر ایک شخص بھوکا ہے" کیونکہ اسرائیل اس علاقے پر بمباری، محاصرہ اور امداد روک رہا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی قیدیوں…

دہشتگردوں سے کوئی خوف نہیں، ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں: نگران وزیراعظم

پشاور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بزدل دہشتگردوں کا کوئی خوف نہیں، اگر ان میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آ کر لڑیں۔ پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے باہمت، غیرت مند اور باوفا جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ملک سعد، صفت غیور جیسے افسران خیبرپختونخوا پولیس کا اثاثہ ہیں، شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حق کے راستے میں جان دینے والوں کا اعلیٰ مقام ہے، زندگی اور…

غزہ پر اسرائیل کے فضائی اورزمینی حملوں میں مزید 147فلسطینی شہید

غزہ(پاک ترک نیوز) مطابق اسرائیل نے وسطی اور جنوبی غزہ میں بمباری اور زمینی حملے تیز کر دیئے ہیں، رفاہ شہر میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد کو بمباری کر کے شہید کر دیا گیا، اسرائیلی حکام کی جانب سے رفاہ کے پناہ گزین کیمپ کو محفوظ علاقہ قرار دیا گیا تھا۔وسطی غزہ کے علاقہ دیر البلاح میں الاقصیٰ ہسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری سے 40 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ صیہونی بربریت کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 147 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے چھاپوں…

اسرائیلی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 126نہتے فلسطینیوں کو شہیدکردیا

غزہ(پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے حملوں میں مزید 126نہتے فلسطینی شہید ہوگئے ۔ صیہونی فوج کے وسطی اور جنوبی غزہ پر شدید حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فورسز کی کارروائیوں میں مزید 126 فلسطینی شہری شہید اور 241 زخمی ہو گئے ہیں۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج وحشیانہ وار جاری ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد ان پر گاڑیاں چڑھا دیں، اس کے علاوہ طول کرم میں اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد…

روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر میزائل، ڈرون، بمبار طیاروں سے حملہ،4افراد ہلاک

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل ،ڈرون اور بمبار طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔روس کے حملوں میں 4افراد ہلاک جبکہ 92زخمی ہوگئے ہیں ۔کیف نے 70 سے زیادہ میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن (کے جی وی اے) کے سربراہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت کیف پر روس کے چھ فضائی حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کا آغاز ایک درجن سے زائد ایرانی ساختہ شاہد اٹیک ڈرونز سے ہوا اور اس کے بعد بڑے پیمانے پر میزائل حملہ کیا گیا۔ سرہی پوپکو نے ٹیلی گرام پر شائع ہونے والے ایک…

روسی سپر سونک کروز میزائل کےایچ۔22 یوکرین جنگ میں تا حال ناقبل شکست ہے۔ یوکرینی فضائیہ کا اعتراف

کیف (پاک ترک نیوز) روس کی جانب سےیوکرین بھر میں شہروں کو نشانہ بنانے والے ایک اہم حملے کے بعدیوکرینی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہان حملوں میں استعمال کئے جانے والے کےایچ۔22سپر سونک کروز میزائل میں سے کسی ایک کو بھی روکنے میں ناکام رہےہیں۔ یوکرینی فضائیہ کے ترجمان یوری احنات نے اپنے تازہ میڈیا انٹرویو میں انکشاف کیا ہےکہ ملک کے فضائی دفاعی یونٹ حملے کے دوراناستعمال کیے گئے کےایچ۔22سپرسونک کروز میزائلوں میں سے کسی کو بھی ناکام بنانے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ کےایچ۔22میزائل 4,000 کلومیٹر فی…

یوکرین جنگ ہمارے مخالفوں کو دیوالیہ کردیگی، 2024روس میں خاندان کے سال کے طور پر منایا جائے گا،صدر پوٹن کا سالانہ خطاب

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے نئے سال کے سالانہ خطاب میں روس میں 2024کو خاندان کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین میں جاری جنگ کا واضح طور پر ذکر کیے بغیر اپنی فوج کیقومی سطح پر بھر پور حمایت پرقام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر پوٹن کا پہلے سے ریکارڈ شدہ خطاب روس کے 11 ٹائم زونز میں سے ہر ایک میں آدھی رات سے کچھ پہلے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا۔جس میں انہوں نے اپنے فوجیوں کو ہیرواورسچ کی لڑائی میں سب سے آگےقرار دیا۔انہوں نے اقتصادی مسائل کا بھی حوالہ دیا…

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج

لاہور(پاک ترک نیوز)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے واقعے کا مقدمہ کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج کیا جس میں دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔نامعلوم ملزمان نے کسی کی ایما پر گرنیڈ سے حملہ کیا جبکہ گھر کے گیراج میں بم پھٹنے سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ گیراج میں کھڑی دو گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ گھر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور جائے وقوعہ سے گرنیڈ…

غزہ پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ،مزید 100فلسطینی شہید

غزہ(پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیل کی بربریت جاری ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری سے ایک ہی روز میں 100 فلسطینی شہید ہوگئے۔ وزارت صحت نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے عودہ اسپتال کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا جبکہ عرب اسپتال پر چھاپہ مار کر عملے کے بیشتر ارکان کو گرفتار کرلیا۔ جبالیہ کیمپ پر ایک بار پھر اسرائیلی طیاروں نے بم برسا دئیے جس کے نتیجے میں 13 پناہ گزین شہید اور…

رفح میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری میں مزید 29فلسطینی شہید

رفح (پاک ترک نیوز) اسرائیلی کی بربریت جاری ہے ۔ رفح میں صیہونی افواج کے رہائشی عمارتوں پر بمباری کے نتیجے میں مزید 29فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق رفح میں تین رہائشی عمارتوں پر بمباری کی گئی ہے جس میں کم از کم 29 فلسطینی شہید اور متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے تجارتی جہاز رانی پر حوثیوں کے حملوں کے جواب میں بحیرہ احمر میں گشت کے لیے ایک اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں مزید دو فوجی مارے گئے ہیں۔…

نائجیریا کے فوجی ڈرون حملے میں غلطی سے 85عام شہری جاں بحق

نائیجر(پاک ترک نیوز) نائجیریا کے فوجی ڈرون حملے میں غلطی سے 85 عام شہری جاں بحق ہوگئے ۔ حکام نےبتایا کہ نائجیریا کے ایک فوجی حملے میں جس نے باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا تھا، اس کے بجائے ایک میلاد کی تقریب کے لیے جمع ہونے والے کم از کم 85 عام شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔ یہ حملہ اتوار کی رات کو کدونا ریاست کے ایگابی کونسل کے علاقے کے توڈون بیری گاؤں میں اس وقت ہوا جب مسلمان وہاں میلاد کی تقریب کیلئے جمع تھے۔ کدونا کے گورنر اوبا ثانی نے کہا کہ دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کو نشانہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More