یواے ای میں حوثی باغیوں کا حملہ ، ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے
ابوظبی (پاک ترک نیوز)یواے ای کے دار الحکومت ابوظبی میں حوثی باغیوں کے مشتبہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری مارے گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق صنعتی علاقے مصفحہ میں تیل کی کمپنی ایڈناک کی تیل کے اسٹوریج ایریا میں فیول ٹینکر پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں جائے حادثہ سے ایک طیارے کے کچھ ٹکڑے ملے…