براؤزنگ ٹیگ

#attararar

قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار کسی کونہیں، اس کے پیچھے صرف سیاسی مقاصد ہیں : عطا تارڑ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کاکہنا ہے کہ کسی کو قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار نہیں ، فتوے جاری کرنے کے پیچھے کھلے سیاسی مقاصد ہیں ، ہم نفرت پھیلانے والوں اور قتل کے فتوے دینے والوں کے راستے کی دیوار بنیں گے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے لیگی رہنما حنیف عباسی نے علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وضاحتی بیان آگیا تو اس کی کیا گنجائش ہے کہ قتل کے فتوے جاری کیے جائیں، آپ کو فتوے دینے کا حق کس نے دیا ہے، واضح کردوں اب یہ مذمت سے آگے کا کام ہے، یہ رواج شروع ہوگیا کہ…

عطا تارڑ معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مسلم لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے عطاء اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کر دیا، وفاقی وزیر کا درجہ بھی دے دیا گیا، وزیراعظم آفس نے عطاء تارڑ کی بطور وفاقی وزیر کا اسٹیٹس دینے کا ہدایات جاری کر دیں۔ وفاقی کابینہ عطاء تارڑ کے وفاقی وزیر کے عہدے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور عطاء تارڑ کو وفاقی وزیر کی تمام مراعات حاصل ہوں گی۔ معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ…

عطا تارڑ سمیت 14 ن لیگی رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ سمیت 14 ن لیگی رہنماوں کی پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔عدالت نے 25، 25 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 14 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کل رات ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس کی بھی دائر کریں گے، جب درخواست ہمارے سامنے آئے گی دیکھ لیں گے۔

لیگی رہنما عطاء تارڑ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں سابق صوبائی وزیر عطاء تارڑ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا مگر لیگی رہنما ہاتھ نہ آئے۔چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ عطاء تارڑ کو تفتیش کیلئے حاضر ہونے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر 25مئی کے حوالے سے جی او آر ون لاہورمیں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25 مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، 25 مئی کو پی ٹی آئی کا لانگ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More