براؤزنگ ٹیگ

#attock

ایرانی تیل کی سمگلنگ کے باوجود آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی نئی آئوٹ لیٹس میں اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) اسمگل شدہ ایرانی تیل کے درمیان، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) نے ملک بھر میں نئے ریٹیل آؤٹ لیٹس کا اضافہ جاری رکھا، جب کہ کئی سی این جی ریٹیل آؤٹ لیٹس کو بند کرکے فیول اسٹیشنز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) نے 37 نئے ریٹیل آؤٹ لیٹس تیار کیے ہیں، جس سے ملک بھر میں اس کی کل تعداد 3,555 ہوگئی ہے۔کمپنی نے 9MFY24 میں سات سٹوریج ٹینکوں کی تعمیر مکمل کی۔ دیگر ریفائنرز اور او ایم سی کے مطابق سمگلنگ نے ڈیزل اور دیگر ایندھن کی مصنوعات کی فروخت کو متاثر کیا…

این اے 49، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا، پولنگ روکنا پڑ گئی

اٹک (پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 اٹک میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور مسلم لیگ ن کے کارکن لڑ پڑے۔ اٹک کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بھانگی حضرو اور پولنگ اسٹیشن یو سی آفس نارٹوپہ کے پولنگ اسٹیشنز پر جھگڑے کے باعث پولنگ عارضی طور پر روکنا پڑ گئی۔ جھگڑا کرنے والے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا، دونوں پولنگ اسٹیشنز پر تقریباً پون گھنٹے کے تعطل کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے لیکن پولنگ کا…

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی۔ عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل سلمان صفدر، احمد مسرار اور انتظار پنجھوتھہ اٹک جیل میں موجود تھے۔ سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو حاضری کے لیے عدالت کے سامنے لایا گیا۔ عدالت نے حاضری لگانے کے بعد…

عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وکلا ، قانونی ٹیم اور فیملی سے ملاقات چیئرمین پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے جہاں اے کلاس سہولیات دستیاب ہیں اور فیملی، وکلا اور ڈاکٹر سلطان کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی…

پی ٹی آئی کا قافلہ اٹک میں داخل ہو گیا

اٹک (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اٹک میں داخل ہو گیا ۔کارکنوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کے آزاد ی مارچ میں شریک ہے۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ چوروں کا ٹولہ امریکا کے نوکر عوام سے خوفزدہ ہو چکے ہیں۔ عمران خان کا قافلہ اٹک پل پر پہنچ گیا، تاہم ان کے پہنچنے سے پہلے ہی کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کسی قسم کے معاہدے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More