براؤزنگ ٹیگ

#audioleakes

فون ٹیپنگ کا کوئی قانون موجود نہیں، جو ہو رہا ہے وہ غیر قانونی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے چیمبر میں سماعت کی استدعا مسترد کردی۔ بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب کی آڈیو لیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کوبتایا کہ وزارتِ داخلہ نے ایک ایس او پی جاری کیا، آئی ایس آئی اور آئی بی براہ راست سروس پرووائیڈرز سے ڈیٹا لے سکتی ہیں۔ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت پڑنے پر ان ایجنسیز سے ڈیٹا لے…

جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں اپنے اوپر اٹھائے گئے اعتراض سے متعلق ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کی درخواستیں جرمانوں کے ساتھ خارج کر دیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور عدالتی معاون چودھری اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اعتزاز احسن سے مکالمہ کیا کہ 4 متفرق درخواستیں آئی ہیں ہم وہ پہلے سن لیں آپ تشریف…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے 19 فروری کو طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور ڈی جی ایف آئی اے کو 19 فروری کو طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی جانب سے جاری کردہ آڈیو لیکس کیس کا 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے کسی انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹیلی فون کالز ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے کہا کہ تمام شہریوں کی پرائیویسی اور حقوق کا تحفظ ضروری ہے، آڈیو…

آڈیو لیکس کیس: انکوائری کمیشن نے بھی سپریم کورٹ کے بنچ پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں مبینہ آڈیو لیک کمیشن کے معاملے پر انکوائری کمیشن نے سیکریٹری کے ذریعے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔ انکوائری کمیشن نے جواب جمع کراتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں مقدمہ سننے والے بینچ کے تین ججز پر اعتراض اٹھا دیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ مناسب نہیں کہ موجودہ بینچ آڈیو لیکس کی درخواستیں سنیں کیونکہ چیف جسٹس اور ججز حلف کے مطابق آئین اور قانون کے پابند ہیں، چیف جسٹس اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کے بھی پابند ہیں جس کے مطابق ججز کا…

حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں چیف جسٹس سمیت 3 ججز کیخلاف درخواست دائر کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کے بینچ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔ حکومت نے نئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر آڈیو لیکس کا مقدمہ نہ سنیں، تینوں معزز ججز 5رکنی لارجر بنچ میں بیٹھنے سے انکار کردیں۔ حکومت کی جانب سے درخواست میں آڈیو لیکس کمیشن کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 مئی کو سماعت کے دوران چیف جسٹس پر…

عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے بننے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وکیل بابر اعوان کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی اجازت کے بغیر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہیں ہو سکتی اور اس کیلئے کسی جج کو بھی نامزد نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست میں مؤقف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More