براؤزنگ ٹیگ

#australia

راولپنڈی ٹیسٹ ، پہلے روز پاکستان کی گرفت مضبوط ،ایک وکٹ پر 245رنز

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) راولپنڈی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی۔ پورے دن میں کینگروز صرف ایک عبداللہ شفیق کی وکٹ حاصل کر سکے۔پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر 245رنز بنا لئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کھانے وقفے سے ایک اوور قبل نتھین لائن نے…

پنڈی ٹیسٹ ، پہلے روز پاکستان کا پراعتماد آغاز

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی اوپنرز کا پراعتماد آغاز، کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ پر پاکستان نے 105رنز بنا لئے ۔ تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے ہیں۔ عبداللہ شفیق 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 55 رنز اور اظہر علی بغیر…

پاکستان میں سکیورٹی بہترین ،ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں،سٹیو سمتھ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ کا کہناہے کہ پاکستان میں سکیورٹی بہترین ہے اور ہم خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔پاکستان کوہرانے کے لئے بہترین کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔ آسٹریلین کرکٹر کا کہنا تھا کہ پریکٹس سیشن میں سٹیڈیم اورپچ دیکھنے کا موقع ملے گا اورکنڈیشنزسے آگاہ ہونے کی کوشش ہوگی۔پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کرکٹر سٹیوسمتھ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کچھ سال قبل آسٹریلیا میں کھیلے تھے۔ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے۔ پاکستان میں…

آسٹریلیا سے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے پاکستان اور آسٹریلیا مابین تاریخی سیریز کا آغاز 4مارچ کو راولپنڈی سے ہو گا ۔اس تاریخی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4سے 8مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12سے 16مارچ تک کراچی اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21سے 25مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹیں بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آئوٹ…

دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا

کینبرا (پاک ترک نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا ۔ قیادت ایرون فنچ کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں سٹیون سمتھ، مارک سٹوئنس، ایڈم زمپا، سین ایبٹ، ایشٹن اگار، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ اور کین رچرڈسن شامل ہیں۔ ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل وڈ، مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کی خدمات میسر نہیں ہوں گی، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی 29مارچ سے 5 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں…

آسٹریلیا کیخلاف سیریز ،قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا کل سے آغاز

لاہور( پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے دورے پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی کیمپ 22فروری تک جاری رہے گا ۔کیمپ میں سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف بیٹرز کو بیٹنگ کے گر سکھائیں گے جبکہ 23فروری کو کھلاڑی اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ کھلاڑی تین روز قرنطینہ کے بعد 27فروری کو اسلام آباد میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے جبکہ پاکستان سپر لیگ 7میں شامل کھلاڑی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کے بعد 3روزہ آئیسولیشن میں گزاریں جبکہ…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت

لاہور(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔شائقین نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کے لیے ایڈوانس بکنگ کرا رکھی تھی۔میگا ایونٹ کے اب تک 2 لاکھ سے زائد ٹکٹس ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوچکے ہیں۔ شائقین کرکٹ دلچسپ مقابلے کیلئے بے تاب ہو گئے ۔ 9ماہ بعد ہونیوالے روایتی حریفوں کے میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں ۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے ہو گا

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے رواں سال ہونیوالے ٹی 20ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کردیا ۔ پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف کھیلے گا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا جبکہ 13نومبر کو میگا ایونٹ کے فائنل کی میزبانی میلبورن کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سپر 12 راؤنڈ کے لیے چھ چھ ٹیموں کے دو گروپس بنائے گئے ہیں۔ پہلے گروپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور…

آسٹریلیا نے طلبا کیلئے سرحدیں کھول دیں، ویزہ فیسوں میں بھی رعایت کا اعلان

کینبرا(پاک ترک نیوز) بین الاقوامی طلبا کو آسٹریلیا میں داخلے کے لیے کیا جاننا ضروری ہے؟ ویزا کی کن ذیلی کلاسوں میں نرمی کی گئی؟دو سال سے جاری غیر ملکیوں کی آسٹریلیا میں داخلہ پر پابندی ختم کر دی گئی۔ آسٹریلیا نے کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافہ کے باوجود غیر ملکی طلبا اور ویزا ہولڈر کے لیے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں ۔ آسٹریلیا کے وزیر امیگریشن الیکس ہاک نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ آسٹریلیا میں مرحلہ وار آن کیمپس لرننگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ گزشتہ 2 ماہ میں 43 ہزار طلبا…

آسٹریلوی کرکٹرز کا عثمان خواجہ کی وجہ سے شراب کے بغیر ایشز کا جشن

ہوبارٹ (پاک ترک نیوز) ایشز سیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کے باعث شراب کے بغیر جشن منایا ۔ تفصیلات کے مطابق فتح کے جشن میں پاکستانی نژاد عثمان خواجہ شامل نہ ہوئے، تو ان کے ساتھوں نے شراب کی بوتلیں نیچے رکھ کر انہیں واپس بلا لیا۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شئیر کیا جا رہا ہے، اور آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سراہا بھی جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام آسٹریلوی کھلاڑی جشن منا رہے ہیں، جس میں ہمیشہ کی طرح الکوہل کا استعمال کیا جا رہا…

آسٹریلیا نے نوواک جوکووچ کو پھر حراست میں لے لیا

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلین بارڈ ر حکام نے عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔ آسٹریلین بارڈرحکام نواک جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔ گزشتہ روز آسٹریلین حکام نے ٹینس سٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا تاہم سربین ٹینس اسٹار نے آسٹریلین حکومت کا فیصلہ ایک بار پھر عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آسٹریلین حکام نے نواک جوکووچ کو کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر حراست میں لیتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا لیکن عدالت نے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار…

آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا

سڈنی (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں رواں برس اکتوبر میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان 21جنوری کو ہو گا۔ میگا ایونٹ کا 16اکتوبر سے آغاز ہوگا جبکہ فائنل 13نومبر کو کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مجموعی طورپر پینتالیس میچز کھیلیں جائیں گے، یہ کن شہروں اور کن تواریخ میں ہوں گے ، اس بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان معاملات فائنل ہونے پر اکیس جنوری کو اس کا باقاعدہ اعلان کردیاجائے گا۔آسٹریلوی ٹیم کو اپنی سرزمین پر ٹائٹل کا دفاع کرے…

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آج سے ویسٹ انڈیز میں آغاز

پراویڈنس(پاک ترک نیوز) ویسٹ انڈیز میں آج سے انڈر19ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے ۔ افتتاحی روز میزبان ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا جبکہ جارج ٹائون میں سکاٹ لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔پاکستانی انڈر 19ٹیم میگا ایونٹ میں 17 جنوری کو زمبابوے کیخلاف میدان میں اترے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 16 ٹیموں کیلئے بائیو سکیور ببل میں سختی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے افغان ٹیم کی آمد کے سبب گروپ سی کا شیڈول تبدیل کر دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف آلر ڈائس نے سخت…

آسٹریلیا نے نواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا

سڈنی (پاک ترک نیوز) آسٹریلوی امیگریشن وزیر ایلکس ہاک نے سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا ہے، ٹینس کھلاڑی کو ملک بدر کیا جائے گا، امیگریشن وزیر نے اپنے وزارتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نوواک جوکووچ کا ویزا ذاتی طور پر منسوخ کیا ہے۔ 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نوواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے بعد  ٹینس اسٹار نے رواں ہفتے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا۔ تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا کرنا عوامی مفاد میں تھا۔…

جوکووچ آسٹریلین اوپن کے ڈرزا میں شامل ، ویزے کا مسئلہ تاحال جاری

میلبورن (پاک ترک نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس چمپئن شپ کے منتظمین نے نوواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن کے ڈرا زمیں شامل کر لیا ہے مگر ٹینس اسٹار ابھی تک ویزے کے اجراء یا ملک بدری کے حکومتی فیصلے کا انتظار کر رہا ہے۔ کیونکہ کووڈ ۔19 کی ویکسین نہ لگوانے کی بنا پرآسٹریلوی قانون کے مطابق اسے ملک بدر کیا جاسکتاہے۔ جوکووچ کے ٹورنامنٹ میں شرکت کا معاملہ تا حال کھجور میں اٹکا ہونے کے باوجود آسٹریلین اوپن کے منتظمین نے ڈراز میں ٹاپ سیڈ کو شامل کر لیا ہے۔ وہ اگلے ہفتے افتتاحی راؤنڈ میں اپنے ہم وطن عالمی…

جوکووچ کوآزادی کے بعد بھی جلاوطنی کے خطرے کا سامنا

میلبورن(پاک ترک نیوز) ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے عدالتی حکم پر حکومتی حراست سے آزادی کے بعد اپنا 10واں آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر 21واں گرینڈ سلم ٹائیٹل جیتنے کے لئے میلبورن پارک میں پریکٹس شروع کر دی ہے مگر اس کے سر پر آسٹریلیوی حکومت کی طرف سے جلاوطن کئے جانےکی تلوار اب بھی لٹک رہی ہے۔ جوکووچ 17جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں حصہ لینے کے لئے جنوری کے آغاز میں آسٹر یلیا پہنچے تھے مگر حکومت کی جانب سے انکا ویزا منسوخ کئے جانے پر انہیں ایک ہفتہ قانونی جنگ…

رمیز راجہ نے 4ملکی ٹی 20سیریز کی تجویز پیش کردی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے 4 ملکی ٹی 20 سیریزکرانےکی تجویزپیش کردی ۔ ان کے مطابق سیریزمیں پاکستان،بھارت،آسٹریلیااورانگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوںگی ۔چیئرمین پی سی بی آئی سی سی کےآئندہ اجلاس میں تجویزپیش کریں گے ۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیاکےدورہ پاکستان کےتمام انتظامات کررہےہیں۔آسٹریلیاکوپاکستان میں سکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹرزکےمثبت بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

نوواک جوکووچ کی اپیل منظور ،آسٹریلین اوپن 2022ء کھیلنے کا امکان روشن ہوگیا

میلبورن(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے فیصلہ دیا ہےکہ نوواک جوکووچ کو امیگریشن حراست سے فوری طور پر رہا کر دیا جائے، حکومت کی جانب سے ٹینس اسٹار کے ملک میں داخلے کے لیے ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ"غیر معقول" ہے۔ پیر کے روزجج انتھونی کیلی نے جوکووچ کو 30 منٹ کے اندر رہا کرنے کا حکم دیا اور اس کا پاسپورٹ اور دیگر ذاتی دستاویزات انہیں واپس کر دی گئیں، جس نے17 جنوری سے شروع ہونے والے آئندہ آسٹریلین اوپن میں ریکارڈ 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے لیے عالمی نمبر ایک کی امیدوں کو دوبارہ…

کیا جوکووچ آسٹریلین اوپن کھلیں گے یا ملک بدر ہوں گے فیصلہ پیر کو ہوگا

میلبورن (پاک ترک نیوز) نو بار کے آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن نواک جوکووچ کیا دسویں بار ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے کھیل سکیں گے یا انہیںاس کا فیصلہ اب آسٹریلوی وفاقی عدالت پیر روزہونے والی کیس کی سماعت میں کرے گی ۔ چھ روز قبل آسٹریلیا پہنچنے والے جوکووچ کو آسڑیلوی بارڈر سیکورٹی فورس نے میلبورن ائرپورٹ پر قرنطینہ کے استثنیٰ کے تسلی بخش دستاویزات نہ ہونے پر انکا ویزا منسوخ قرار دیتے ہوئے روک لیا تھا اور بعد ازاںجوکووچ کے اس فیصلے پر اپیل کا حق استعمال کرنے کے فیصلے پر اپنے زیر انتظام ائرپورٹ کے قریبی…

آسٹریلیا نے ایشز سیریز جیت لی

میلبورن(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور 14 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز اپنے نام کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو ایک اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ پہلی اننگز میں 185 رنز ہی بنا سکی، جوئے روٹ 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز کینگروز نے پہلی اننگز میں 267 رنز بنائے۔ اوپنر مارکس ہیرس نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 82 رنز کی برتری…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More