براؤزنگ ٹیگ

#australia

ایشز سیریز ،پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

برسبین(پاک ترک نیوز) برسبین میں جاری ایشر سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے مہمان ٹیم انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے محض 20 رنز کا ہدف دیا جو کہ کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔گابا ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی، مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 147 رنز پر جبکہ دوسری اننگز میں 247 رنز بناسکی۔اس سے قبل انگلینڈ اپنی دوسری اننگز میں 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی،…

دہی کا روانہ استعمال ہائی بلڈ پریشر سے بچائو میں مددگار

ایڈیلیڈ(پاک ترک نیوز)دہی کا روزانہ استعمال ہائی بلڈپریشر سے بچائو میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر ہائی بلڈپریشر کے مریض روزانہ معمولی مقدار میں بھی دہی کا استعمال شروع کردیں تو ان کا بلڈ پریشر معمول پر رہے گا۔یہ تحقیق 915 بالغ افراد پر کی گئی جس میں ان کے روزمرہ معمولات، صحت اور کھانے پینے کی عادات سے متعلق تفصیلی سوالات کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ا ور امریکی سائنسدانوں نے ایک مشترکہ تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اگر دہی کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے تو یہ بلڈ پریشر…

امریکا کے بعد آسٹریلیا کا بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان

سڈنی (پاک ترک نیوز)امریکہ کے دو روز بعد آسٹریلیا نے بھی انسانی حقوق کے غیر تسلی بخش ریکارڈ کو جواز بناتے ہوئے چین میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس مقابلوں کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بدھ کے روز آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نےکہاکہ چین اپنے مغربی علاقے زنجی یانگ کے علاوہ مسلم اقلیتی اعلاقوں میںبری طرح سے انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے ۔جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے یہ معاملہ متعدد بار اٹھائے جانے کے باوجود چین کی جانب سے کوئی مثبت طرز عمل اختیار نہیں…

شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی

سڈنی(پاک ترک نیوز)آسٹریلیا کے سابق شہرہ آفاق لیگ سپنر شین وارن بیٹے سمیت موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے ۔دونوں باپ بیٹے کی حادثے خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شین وارن اپنا پاؤں اور کولہا چیک کروانے کے لیے موٹرسائیکل پر ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سلپ ہوگئی، اور وہ 15 منٹ تک سلائیڈ کرتے رہے۔ حادثے کے وقت شین وارن کا بیٹا بھی ان کے ساتھ تھا جو زخمی ہوگیا تاہم دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022،آسٹریلیا کے 7شہرمیزبان ہونگے

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022کے میزبان 7 شہروں کا اعلان کردیا گیا ۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر 2022تک آسٹریلیا میں ہوگا ۔ میزبان شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، ہوبارٹ، پرتھ، سڈنی اور میلبورن شامل ہیں۔دونوں سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر کو سڈنی اور ایڈیلیڈ میں جبکہ فائنل میلبورن میں تیرہ نومبر کو ہوگا۔ موجودہ چیمپئین آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں، انگلینڈ، انڈیا اور جنوبی افریقا بھی براہ راست سپر 12 مرحلہ…

چاند پر موجود آکسیجن 8ارب انسانوں کیلئے ایک لاکھ سال تک کافی ہوگی!

نیو ساؤتھ ویلز(پاک ترک نیوز) آسٹریلوی سائنسدانوں نے دعوی کیاہے کہ چاند کی سطح پر موجود مٹی ، چٹانوںاور پتھروں میں آکسیجن کی اتنی مقدار موجود ہے جو 8ارب انسانوں کیلئے ایک لاکھ سال کیلئے کافی ہو گی۔ نیو ساؤتھ ویلز کی سدرن کراس یونیورسٹی میں سوائل سائنس کے ماہر، جان گرانٹ کا یہ مضمون ’’دی کنورسیشن‘‘ ویب سائٹ پر حال ہی میں شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے چاند کےلیے مختلف عالمی اور علاقائی منصوبوں کا تذکرہ کرنے کے علاوہ چاند پر موجود آکسیجن کی مقدار کا بھی اندازہ پیش کیا ہے۔ چاند کی سطح پر پھیلی…

وزیراعظم عمران خان کا میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے، اور اگر پاکستان سیمی فائنل میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وزیراعظم عمران خان ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے دبئی جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر قومی ٹیم فائنل میں پہنچے تو وزیراعظم فائنل دیکھنے ضرور جائیں، آج پاکستان اور آسٹریلیا کا…

فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کو آج آسٹریلیا کا چیلنج درپیش

لاہور(پاک ترک نیوز) فائنل میں رسائی کی دوڑ میں پاکستان کو آج آسٹریلیا کاچیلنج درپیش ہے۔ یو اے ای میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا دبئی میں دوبدو ہوں گے، نیوزی لینڈ، انگلینڈ کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان اور آسٹریلیا آج میدان سجائیں گے، ناقابل شکست قومی شاہینوں کا فتوحات سے مورال ہائی ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز خوب پریکٹس کی ۔بیٹنگ، بولنگ ،فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر بھی خصوصی توجہ…

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ،آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ،آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔ آسٹریلیا 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ 1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ کینگروز ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دورے کےدوران3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ راولپنڈی اور تیسرا 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے چاروں ایک…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،سپر 12 میں آج نمیبیا اور بھارت مد مقابل ہونگے

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں دبئی میں آج بھارت اور نمیبیا مدمقابل ہونگے ۔ نمبین کوچ پائرے ڈی برائن کا کہنا تھا کہ ہم نے ورلڈ کپ میں اپنی امیدوں سے بڑھ کر پایا، سپر 12 مرحلہ ہمارے لئے خاصا خوشگوار رہا۔ ہم نے میدان میں مخالف ٹیموں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، سکاٹ لینڈ کیخلاف جیت سے آغاز، پھر افغانستان اور اس کے بعد پاکستان سے میچ نے ہمیں بہت کچھ سیکھنے میں مدد دی۔ دنیا کی بہترین ٹیموں سے آمنا سامنا جوش سے بھرپور احساس رہا، اس دوران جو ہم نے سبق حاصل کئے وہ ہمارے لئے کسی خزانے سے کم نہیں۔…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

ابوظہبی(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ تفصیلات کےمطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، سپر 12 راؤنڈ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3بجے شروع ہوگا۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،آسٹریلیا نے بنگلادیش ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

دبئی(پاک ترک نیوز) دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں آسٹریلیا نے بنگلادیش اور سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا۔تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے، آسٹریلیا نے بنگلا دیش کا 74 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 6.2 اوورز میں پورا کرلیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلا دیش کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، بنگلہ دیش کے اوپنرز کوئی رن بنائے بغیر صرف 6 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے ۔ون ڈاؤن آنے والا کھلاڑی بھی صرف ایک رن بناکر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More