براؤزنگ ٹیگ

#australianopen

ثانیہ مرزا کیریئر کا آخری میچ ہار گئیں

یلبورن (پاک ترک نیوز) بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کیریئر کا آخری میچ ہار گئیں ۔بھارتی ٹینس سٹار نے آسٹریلین اوپن میں مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل ہار گئیں یہ ان کے کیریئر کا آخری میچ تھا ۔ ثانیہ مرزا نے 2022سیزن کے بعد کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ مسکڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں ثانیہ اور راجیو رام کو چارچھ اور پانچ سات سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 34 سالہ ثانیہ مرزا نے اپنے کیریئر میں آسٹریلین اوپن کے دو ڈبلز ٹائٹل جتنے کا اعزاز پایا ہے۔

جوکووچ آسٹریلین اوپن کے ڈرزا میں شامل ، ویزے کا مسئلہ تاحال جاری

میلبورن (پاک ترک نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس چمپئن شپ کے منتظمین نے نوواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن کے ڈرا زمیں شامل کر لیا ہے مگر ٹینس اسٹار ابھی تک ویزے کے اجراء یا ملک بدری کے حکومتی فیصلے کا انتظار کر رہا ہے۔ کیونکہ کووڈ ۔19 کی ویکسین نہ لگوانے کی بنا پرآسٹریلوی قانون کے مطابق اسے ملک بدر کیا جاسکتاہے۔ جوکووچ کے ٹورنامنٹ میں شرکت کا معاملہ تا حال کھجور میں اٹکا ہونے کے باوجود آسٹریلین اوپن کے منتظمین نے ڈراز میں ٹاپ سیڈ کو شامل کر لیا ہے۔ وہ اگلے ہفتے افتتاحی راؤنڈ میں اپنے ہم وطن عالمی…

جوکووچ تنازعہ، آسٹریلین اوپن کے آج ہونیوالے ڈراز ملتوی

کینبرا(پاک ترک نیوز) سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ تنازعہ کے باعث آسٹریلین اوپن کے آج ہونے والے ڈراز ملتوی کردیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن ڈراز کی تقریب آج ہونا تھی جسے فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ گرینڈ سلام ٹینس ٹورنمنٹ کے ڈراز میں عالمی نمبر ون جوکووچ کا نام شامل کیا گیا ہے۔ آسڑیلوی حکومت کی جانب سے بغیر ویکسینیشن آسٹریلیا آمد پر جوکووچ کا ویزا ایک بارپھر منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے ایک پریس کانفرنس بھی شیڈول ہے جس کے بعد ڈراز…

جوکووچ نے آسٹریلوی انٹری فارم میں غلطی کی تصدیق کردی، ویزےکا اجراء اب بھی مشکوک

میلبورن (پاک ترک نیوز)ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے آسٹریلیائی داخلے کی دستاویزات میں ہونے والی غلطی کے پیچھے" انسانی غلطی" تھی۔ جس کے نتیجے میں حالیہ سفر کی اطلاع دینے کے بارے میں ملک کے سخت قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔ جوکووچ کو کئی دنوں تک میلبورن میں امیگریشن حراست میں رکھا گیا تھا جب اسکی طبی چھوٹ کی دستاویزات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اسکا ویزا منسوخ کر دیا تھا۔تاہم جوکووچ کو پیر کے روز اس وقت رہا کیا گیا جب وفاقی عدالت کے ایک جج نے اس فیصلے کو مسترد…

جوکووچ کوآزادی کے بعد بھی جلاوطنی کے خطرے کا سامنا

میلبورن(پاک ترک نیوز) ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے عدالتی حکم پر حکومتی حراست سے آزادی کے بعد اپنا 10واں آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر 21واں گرینڈ سلم ٹائیٹل جیتنے کے لئے میلبورن پارک میں پریکٹس شروع کر دی ہے مگر اس کے سر پر آسٹریلیوی حکومت کی طرف سے جلاوطن کئے جانےکی تلوار اب بھی لٹک رہی ہے۔ جوکووچ 17جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں حصہ لینے کے لئے جنوری کے آغاز میں آسٹر یلیا پہنچے تھے مگر حکومت کی جانب سے انکا ویزا منسوخ کئے جانے پر انہیں ایک ہفتہ قانونی جنگ…

کیا جوکووچ آسٹریلین اوپن کھلیں گے یا ملک بدر ہوں گے فیصلہ پیر کو ہوگا

میلبورن (پاک ترک نیوز) نو بار کے آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن نواک جوکووچ کیا دسویں بار ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے کھیل سکیں گے یا انہیںاس کا فیصلہ اب آسٹریلوی وفاقی عدالت پیر روزہونے والی کیس کی سماعت میں کرے گی ۔ چھ روز قبل آسٹریلیا پہنچنے والے جوکووچ کو آسڑیلوی بارڈر سیکورٹی فورس نے میلبورن ائرپورٹ پر قرنطینہ کے استثنیٰ کے تسلی بخش دستاویزات نہ ہونے پر انکا ویزا منسوخ قرار دیتے ہوئے روک لیا تھا اور بعد ازاںجوکووچ کے اس فیصلے پر اپیل کا حق استعمال کرنے کے فیصلے پر اپنے زیر انتظام ائرپورٹ کے قریبی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More