براؤزنگ ٹیگ

#austrlia

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کا آغاز

کراچی (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آغاز ہو گا۔ تربیتی کیمپ میں فواد عالم، اظہر محمود ،نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل ، اظہر علی اور زاہد محمود شرکت کریں گے جبکہ ریزرو کھلاڑی محمد عباس اور یاسر شاہ بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے ۔ ان کے علاوہ کیمپ میں طلب کردہ اضافی کھلاڑیوں میں علی عثمان، ارشد اللہ، عالیان محمود، احمد بشیر، حسیب اللہ، عرفان اللہ شاہ، محمد علی، رضا المصطفی اور تاج ولی بھی پریکٹس…

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی قومی سکواڈ اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے نامو ں کا اعلان کردیا۔ قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان محمد رضوان ہیں ۔حارث رئوف اور شان مسعود کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ محمد سرفراز اور یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1491284129442590720 قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم…

دورہ پاکستان کیلئے 18رکنی آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 18رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ۔ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ سٹیو سمتھ ان کے نائب ہوں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، جوش ہیزل ووڈ، تیروس ہیڈ، جوش انگلس، نیتھن لین ،مچل مارش، مچل سٹارک، ڈیوڈوارنر ٹیم میں شامل ہیں۔آشٹن آگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کرے، کیمرون گرین، مارکس ہیرس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔ آسٹریلیا ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ4 سے 8 مارچ کو…

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ، پی سی بی نے نیا شیڈول جاری کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے آسٹریلیا کے دورے کا نیا شیڈول جاری کردیا ۔ لاہور میں ہونے والے ون ڈے اور ٹی 20 میچز راولپنڈی منتقل کردیئے گئے ۔ نئے شیڈول کے مطابق 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1489504030762192896 پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ12 سے 16 مارچ تک کراچی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔ دونوں…

جوکووچ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

بلغراد(پاک ترک نیوز) عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جو کووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہو کر اپنے وطن سربیا پہنچ گئے ۔ بلغراد ایئر پورٹ پر نوواک جوکووچ کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ شہریوں نے نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ سربین وزیراعظم نے بھی کھلاڑی کے ساتھ آسٹریلیا کی حکومت کے برتائو کو غیر منصفانہ اور انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سربیا کے عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکوچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہو کر سربیاواپس پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا ۔ شہریوں نے خیر مقدمی بینرز…

آسٹریلیا :سکول میں کھیل کے دوران حادثہ ، 4بچے ہلاک5شدید زخمی

کینبرا(پاک ترک نیوز)آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے سکول میں کھیل کے دوران حادثے میں 4بچے ہلاک اور 5شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بچے سکول میں کھیل میں مصروف تھے کہ تیز ہوائوں کے باعث بائونسی کاسل زمین سے 10میٹر اوپر اٹھ گیا جس کے نتیجے میں 4بچے ہلاک اور 5شدید زخمی ہوگئے ۔زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ باؤنسی کاسل سال کے اختتام پرہونے والی تقریبات کے سلسلے میں لایا گیا تھا۔آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے حادثے پر دکھ اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More