براؤزنگ ٹیگ

#austrliatour

قومی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کیلئے تربیتی کیمپ آج سے آغاز

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ کیمپ کا آج سے آغاز ہو گا ۔ قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے تربیتی کیمپ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج سے شروع ہو گا، کھلاڑیوں نے کیمپ کیلئے رپورٹ کر دیا ہے۔ قومی بلے باز امام الحق اور فہیم اشرف کو شادی کی وجہ سے کیمپ میں شرکت نہیں کرے گا جبکہ حسن علی اور محمد وسیم جونیئر کل کیمپ میں شامل ہوں گے۔ یادرہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز آئندہ ماہ 14 دسمبر سے ہو گا۔

نسیم شاہ کی پی ایس ایل 9 میں بھی شرکت مشکوک

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )9میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی آسٹریلیا ٹور کے ساتھ ساتھ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ انجری کے بعد اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ نسیم شاہ ایشیا کپ میں باؤلنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ پی سی بی کے زیرِ اہتمام پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن 8 فروری سے 24…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More