براؤزنگ ٹیگ

#ausvssl

ورلڈکپ: سری لنکا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

لکھنو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے 14 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر لکھنو کے اکانا کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ورلڈ کپ2023 کے 14 ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل سٹارک نے 2،2 جبکہ گلین میکسول نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکن اوپنرز نے شاندار اننگز کا آغاز…

ورلڈ کپ : سری لنکن اوپنرز کی نصف سنچریاں ،آسٹریلین بائولرز وکٹ لینے میں ناکام

لکھنو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 14میچ میں سری لنکن اوپنرز آسٹریلیا کیخلاف نصف سنچریاں کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔آسٹریلین پیسرز وکٹ لینے میں ناکام رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری آئی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے لکھنومیں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔سری لنکا نے 21اوورز میں آسٹریلیا کیخلاف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 121رنز بنا لئے ہیں ۔ سری لنکن بلے باز نشاکا 57جبکہ کوشال مینڈس 54رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔

ورلڈ کپ : آسٹریلیا اورسری لنکا آج مد مقابل

لکھنو (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 14ویں میچ میں آج آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر لکھنو میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 14ویں میچ میں سری لنکا کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہے۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک جیت سے محروم ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More