براؤزنگ ٹیگ

#awards

پاکستان ہاؤس ترکیہ میں سول ایوارڈز دینے کی تقریب

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک پروفیسر اور ازمیر میں پاکستانی اعزازی قونصل کو ایک تقریب میں ترکی میں پاکستان کے سفیر نے پاکستان کے سول ایوارڈز سے نوازا۔ سفیر یوسف جنید نے بدھ کو انقرہ میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان کے صدر عارف علوی کی جانب سے ترک معززین پروفیسرعثمان بیلن اوزکان اورچاہت یاسر ایرن کو ایوارڈ پیش کیا۔ صدر علوی نے انقرہ یونیورسٹی میں شعبہ اردو زبان و ادب کے سربراہ عثمان اوزکان کو ستارہ امتیاز اور ازمیر میں پاکستان کی اعزازی قونصل جنرل یاسر ایرن کو ستارہ پاکستان…

ول اسمتھ نے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز سے استعفیٰ دے دیا

ہیوسٹن(پاک ترک نیوز) 94ویں اکیڈیمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران اداکار ول اسمتھ کی جانب سے مزاحیہ اداکار کرس راک کو تھپڑ مارنے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ول اسمتھ نے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسمتھ نے جمعہ کے روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے طرز عمل کے تمام تر نتائج کو پوری طرح قبول کروں گا۔94 ویں اکیڈمی ایوارڈزکی تقریب کے دوران میری حرکت چونکا دینے والی، تکلیف دہ اور ناقابل معافی تھی۔اسمتھ نے کہا کہ جن لوگوں کو میں نے تکلیف دی ہے ان کی…

64ویں گریمی ایوارڈز 3اپریل کو منعقد ہونگے

نیویارک (پاک ترک نیوز)آئندہ ماہ منعقد ہونے والی64ویں گریمی میوزک ایوارڈز کی تقریب میں بیلی ایلش ،بی ٹی ایس ، برادرز اوسبورن ، برینڈی کارلائل ، لل ناس ایکس، اولیویا روڈریگو اور جیک ہارلو سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ گذشتہ روز سی بی ایس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 3اپریل کو منعقد ہونے والے اس شو میں"دی ڈیلی شو" کے میزبان ٹریور نوح ، لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرینڈ گارڈن ایرینا سے 64ویں سالانہ شو کی میزبانی کریں گے۔ جبکہ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ کوروناکی وجہ سے پچھلے سال کے…

20ویںویژول سوسائٹی ایوارڈز میں "ڈیوں”نے میدان مارلیا

ہالی ووڈ (پاک ترک نیوز)ڈینس ویلے نیوو کی سائی فائی فلم ’’ڈیوں‘‘ 20ویں ویژول افیکٹس سوسائٹی ایوارڈز میں بہترین فوٹو ریل ایوارڈ سمیت چار درجوں میں ایورڈ جیت کر ایوارڈز کی تقریب اپنے نام کر لی۔ گذشتہ شب بیورلی ہلٹن میں منعقدہ تقریب میںوارنر برادرز اور لیجنڈری کی مشترکہ پیشکش ـ"ڈیوں" نےماڈلز، ایفیکٹس سمیلیشنز اور کمپوزٹنگ کے لیے ایوارڈز بھی حاصل کیے ۔ اس کے علاوہ لائیو ایکشن فیچر کیٹیگریز میں، اسپائیڈر مین: نو وے ہوم نے تخلیق شدہ ماحول (آئینے کا طول و عرض) کے لیے ٹرافی جیتی، جنگل کروز نے عملی…

آسکر ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

نیو یارک (پاک ترک نیوز) آسکر ایوارڈز 2022کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ۔ 27مارچ کو ہالی ووڈ میں ہونے والی ایک تقریب میں ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔ بہترین فلم کے ایوارڈ کیلئے ’’ دا پاور آف دی ڈاگ ‘‘ سب سے آگے ہے جبکہ بہترین اداکاری کی کیٹگری میں اینڈریوگارفیلڈ، جاویر بارڈم، بینیڈکٹ کمبربیچ، ول اسمتھ اور ڈینیل واشنگٹن نامزد ہوئے ہیں۔ جیسیکا کیسٹین ، اولیوا کولمین، پینیلوپ کُرز، نیکول کڈمین اور کرسٹن اسٹیورٹ بہترین اداکارہ کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔بہترین معاون اداکاہ کے لیے کیرین ہنڈز، ٹرائے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More