ایشیائی ترقیاتی بینک ڈھائی ارب ڈالر کی اضافی امداد دینے پر آمادہ ہو گیا
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک ڈھائی ارب ڈالر کی اضافی امداد دینے پر آمادہ ہو گیا ۔رواں برس ڈیڑھ سے2 ارب ڈالر مل سکتے ہیں جس کیلئے حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے ایک اچھا معاشی صحت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اگلے مالی سال 2022-23ء کیلئے پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر اضافی امداد دے گا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم نے وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا سے ملاقات میں گفتگوکرتے…