براؤزنگ ٹیگ

#azadilongmarch

عمران خان ولی انٹرچینج مردان پہنچ گئے، مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے

پشاور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ولی انٹرچینج مردان پہنچ گئے جہاں سے کنٹینر پر سوار ہوکر مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے۔یہاں سے عمران خان لانگ مارچ کے مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے، جلوس اسلام آباد میں کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچے گا۔ عمران خان کی آمد کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد میں ولی انٹرچینج پر موجود تھی۔ قبل ازیں ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کردیا گیا، اگر اب نہیں نکلے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

چھاپوں اور راستوں کی بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے چھاپوں اور راستوں کی بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی۔ درخواست کی سماعت تین رکنی بنچ کل کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے راستوں کی بندش اور چھاپوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جس کے بعد یہ درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا…

ہر صورت اسلام آباد جائینگے، کسی کے نیوٹرل رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ،عمران خان

پشاور (پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ وہ ہر صورت میں اسلام آباد جائیں گے، اب کسی کے نیوٹرل رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آج ملک میں فیصلہ کن وقت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزادی مارچ کی گرفتاریوں کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں ان کا حلف ہے کہ وہ ملک کی خودداری کا تحفظ کریں۔ حق کے لیے کھڑے صحافیوں کے خلاف آج مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر اور ن لیگ کی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ فاشسٹ حکومت…

معیشت ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران کی شرپسندی رکاوٹ بنتی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران صاحب کی شرپسندی اس کے راستے کی رکاوٹ بنتی ہے۔معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے راستے میں ’سرخ لکیر‘ کھینچ دی ہے، کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہ کرکے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران صاحب کی شرپسندی اس…

جب بھی اقتدار ہاتھ لگتا ہے تو ن لیگ فسطائیت پراترتی ہے، عمران خان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ جب بھی اقتدار ہاتھ لگتا ہے تو ن لیگ فسطائیت پراترتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن (کٹھ پتلیوں کی) ڈوریاں تھامنے والوں پربھی سنجیدہ سوالات اٹھارہا ہے جب کہ معیشت پہلے ہی تباہی کے گڑھے میں اتر چکی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ و پنجاب میں پارٹی کیخلاف مذمت اور چھاپوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ پُرامن احتجاج ہمارے شہریوں کا حق ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان و رہنماؤں کیخلاف…

شیخ رشید کا پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔ شیخ رشید کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے لہٰذا عدالت ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے چھاپا مارا تھا لیکن لال حویلی میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق موجود نہیں…

پی ٹی آئی لانگ مارچ ، لاہور کے داخلی و خارجی راستے سیل

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت نے لاہورکے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا۔ حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، متعدد شہروں میں پولیس کے کریک ڈاون کے دوران سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ شہر میں راوی پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ، پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، پرانا راوی پل ہیوی ٹریفک کے لیے پہلے ہی بند ہے،جبکہ موٹروے پر بھی لاہور سے اسلام آباد…

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے کارکنوں کوہراساں نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کوہراساں نہ کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد اورڈپٹی کمشنرکونوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا2014 کے دھرنے میں جو ہوا اس کی ذمہ داری عدالت لے سکتی تھی؟ جس نے بھی کیا تھا اس کو آج تک کسی نے پکڑا نہیں، یہ تو حکومت کو دیکھنا چاہیے جو آئینی حق ہے پرامن طریقے سے کرنے دینا چاہیے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف درخواست…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More