براؤزنگ ٹیگ

#azadkashmir

ترکیہ کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی کھل کر حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ ترکیہ کی جانب سے آزاد کشمیر میں تعلیمی شعبے سمیت آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو بڑھانے اور مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کے ساتھ آزاد کشمیر کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاءالقمر کی ملاقات باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے…

وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں ، گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا ، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ فوج کوسول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کیا جا رہا ہے، پاک فوج کی تعیناتی آئین کےآرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔ محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں…

غلام محمد صفی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے بلا مقابلہ نئے کنوینر منتخب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) غلام محمد صفی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے بالا مقابلہ نئے کنوینر جبکہ پرویز احمد ایذوکیٹ جنرل سیکریٹری اور مشتاق احمد بٹ سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوگئے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں کشمیر و پاکستان کے انتخابات آج اسلام آباد میں ہوئے جس میں تمام اکائیوں نے شرکت کی۔ نتائج کے بعد جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کا یہ الیکشن کئی اعتبارسے منفرد حیثیت کا حامل ہے۔ یہ انتخابات حریت کانفرنس کے تمام گروپوں کے اتحاد…

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے ۔ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ آزاد کشمیر کے دوران نیلم جہلم پروجیکٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے احتجاج اور مظاہروں کے دوران پہنچنے والے نقصان پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ شہباز شریف مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں آزاد کشمیر کی گزشتہ دنوں کی صورتحال پر گفتگو کا امکان…

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

مظفرآباد(پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے بعد شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کردی۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق گزشتہ روز ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے تین بجے تک سوگ رہے گا ، تین بجے کے بعد شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ہڑتال ختم تصور ہوگی ۔کشمیر حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں جس کے بعد اب احتجاج کا کوئی جواز باقی نہیں ہے ، دارالحکومت سے قافلے واپس گھروں کو روانہ ہونے لگے۔ یاد رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا جانے والا…

وزیراعظم نےآزادکشمیر کیلئے فوری 23 ارب روپے فراہمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نےآزادکشمیر کیلئے فوری 23 ارب روپے فراہمی کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزراء اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی. اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام…

وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف زرداری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی آزاد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت اور وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت اہم حکام شریک ہوں گے، خصوصی اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حل کیلئے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بد قسمتی سے کچھ عناصر ایسی صورتحال میں سیاسی پوائنٹ…

آزاد کشمیر میں تیسرے روز بھی احتجاج، پہیہ جام ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند

مظفرآباد(پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال ہے۔ دارالحکومت مظفرآباد میں کاروباری مراکز بند ، پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پُرتشدد رخ اختیار کرگئی، کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات سے معطل ہے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح اعلان کیا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پر سو فیصد عملدرآمد نہیں ہوگا تب تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر…

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن آزادجموں کشمیر نے خیبر پختونخوا کےنامزدوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نےتوہین الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔ واضح رہے8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی…

کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے،نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی۔ملاقات میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر صدر آزاد جموں و کشمیر نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے نگران وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر آنے کی اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب…

مقبوضہ جموں و آزاد کشمیر کے سیاسی و حریت رہنماؤں کی ترک حکام سے ملاقاتیں

انقرہ ( پاک ترک) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کی قیادت میں ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف کے سیاسی اور حریت رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں جامع ملاقاتوں اور بات چیت کاایک سلسلہ ختم کیا ۔ وفد میں آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر، کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے کنوینر محمود احمد ساغر، آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن عبدالرشید ترابی، حریت کانفرنس کی اہم آواز الطاف احمد بٹ سمیت اہم…

وہ جس بنکر میں چھپا بیٹھا ہے اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے، مریم نواز

باغ آزاد کشمیر(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہنا ہے کہ وہ جس بنکر میں چھپا بیٹھا ہے اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔جو کہتا تھا میں کلا ای کافی آں، جو کہتا تھا ان کو رلاؤں گا، آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے۔ باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو ہمارے شہدا یادگاروں کو جلاتا ہے ہم بھی انکا احترام نہیں کرینگے، ن لیگ کو توڑنے کا خواب دیکھتے تھے، آج پی ٹی آئی کرچی کرچی ہو گئی، جو کہتا تھا میں کلا ای کافی آں،…

گلگت بلتستان ،برفانی تودہ گرنے سے 9افراد جاں بحق، 25 زخمی

گلگت بلتستان(پاک ترک نیوز) گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنے سے 9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 25افرادزخمی ہیں ۔ آزاد کشمیر کے راستے خانہ بدوش افراد استور کی طرف آرہے تھے کہ شونٹر ٹاپ پر برفانی تودے تلے دب گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور 1122 کی امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ روانہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور محکمہ…

وزیرخارجہ بلاول بھٹو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے آج خطاب کریں گے

مظفرآباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر آزاد کشمیر میں موجود ہیں۔بلاول بھٹو آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس2 بجے ہوگا، اجلاس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری بھی خطاب کریں گے، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی…

چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے

مظفر آباد (پاک ترک نیوز ) سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے مظفر آباد قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔ سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے ۔سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلامقابلہ انتخاب ہونے کے باوجود قواعد کے مطابق پولنگ کا عمل ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں…

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج متوقع

مظفر آباد(پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ نئے وزیراعظم کا فوری انتخاب آئینی ضرورت ہے، 5 دن گزرنے کے باوجود اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب نہ کرسکی۔ حکمران اتحاد نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر دھڑے بندی کا شکار ہے، پی…

نئے وزیر اعظم کا انتخاب: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا

مظفر آباد(پاک ترک نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالنے کے لئے27 ووٹ درکار ہیں، 52 ارکان کے ایوان میں حکمران اتحاد کو 32 اور متحدہ اپوزیشن کو 20 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حکمران جماعت کے 3 دھڑوں کی جانب سے 5 امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی نے چودھری رشید کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چودھری یاسین کو نامزد کیا گیا ہے۔ حکمران جماعت پی…

آزاد کشمیرسپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف درخواست مسترد کردی

مظفر آباد(پاک ترک نیوز) آزادکشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ سردار تنویر الیاس کی لیگل ٹیم نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کا کہنا تھا کہ آپ دوبارہ اپیل کل لے کر آئیں، اپیل کا ٹائٹل درست نہیں، سردار تنویر الیاس کو وزیر اعظم لکھا گیا ہے۔ سردار تنویر الیاس کے وکلاء سے چیف جسٹس کا کہنا…

آزاد کشمیر انتخابات،پی پی 83،پی ٹی آئی 73جبکہ ن لیگ 70نشستوں پر کامیاب

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) آزاد جموں وکشمیر الیکشن نے مظفرآباد ڈویژن میں 669 میں سے 650 نشتوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 328کونسلرزاور ممبران ضلع کونسل کی کامیابی کا سرکاری طور اعلان کردیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی 83 نشتیں جیت کرپہلے ،تحریک انصاف 73 نشتوں کے ساتھ دوسرے مسلم لیگ 70 نشتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر سابق حکمران جماعت مسلم کانفرنس 22 اور تحریک لبیک. 1 نشت حاصل کرسکی جبکہ 80 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا آزاد جموں و کشمیر کا دورہ

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے۔ امریکی سفیر نے 2 سے 4 اکتوبر تک کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد امریکہ اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کا فروغ اور دونوں مُلکوں کے درمیان گہرے معاشی، ثقافتی اور عوامی روابط کو اُجاگر کرنا تھا۔ سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اپنے قیام کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور علاقہ کے تعلیمی، کاروباری اور ثقافتی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ مظفر آباد میں سفیر بلَوم نے 2005 میں آنے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More