لاپتہ افراد کے معاملے میں اداروں کے ملوث ہونے کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا،اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا چار دہائی پرانا معاملہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا۔ جہاں تک اس میں حکومتی اداروں کے ملوث ہونے کے الزام کا سوال ہے تو اسے یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
وہ منگل کے روز یہاںوزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کے معاملے میں کمیٹی ازسر نو تشکیل دے رہے ہیں۔یہ اہم معاملہ ہے جسے حل کرنے کے لیے حکومت کی سنجیدگی میں کمی نہیں ہے۔ مگریہ معاملہ چار دہائیوں پر محیط ہے…