براؤزنگ ٹیگ

#Azarbaijan

عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف نے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کا باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں 16 ستمبر کو باکو، آذربائیجان میں ہونے والے پاک بزنس فورم پر تفصیلی بات چیت اور اظہار اطمینان کیا گیا ۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین کاروباری سرگرمیوں کا مزید فروغ خوش آئند امر ہے ۔…

گورنر پنجاب سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی جناب سید رضا خرم نے ڈنر پر ملاقات کی ۔ اس پر وقار پر خلوص اور دوستانہ پروگرام میں جناب سید رضا نے گورنر پنجاب کو آذربائیجان میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے مسائل مشکلات اور مطالبات کے متعلق آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے انکو جلد سے جلد حل کرنے پر زور دیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر…

پاکستان اور آذربائیجان کا 2 ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو100ملین ڈالر کی سطح سے بڑھا کر2ارب ڈالر تک کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ دونوں ممالک نے15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جو تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، قانون و انصاف اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر مبنی ہیں۔ آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے یہ معاہدے اور یادداشتیں رواں برس نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے آذربائیجان کے دورے سے منسلک ہیں۔ ان معاہدوں کی تکمیل میں ایس آئی ایف سی نے سہولت کاری…

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 14 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ، سیاحت کے فروغ، کلچرل ایکسچینج پروگرام سمیت 14 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی موجودگی میں وزیر اعظم ہائوس میں ان معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ان میں وزارت خارجہ امور پاکستان اور وزارت خارجہ امور آذربائیجان کے درمیان قونصلر افیئرز پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزارت نجکاری پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت اکانومی کے درمیان ریاستی اداروں…

وزیراعظم سے آذربائیجان کے صدر الہا م علییوف کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، آذربائیجان کے صدر کی شکر پڑیاں آمد، قومی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، پاک فوج کے دستے نے آذربائیجان کے صدر کو سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی مہمان صدر کے ہمراہ تھے، صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر…

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ آذر بائیجان کے صدر کو دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ باکو میں دی تھی۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اپنے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی…

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علییوف وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 اور 12 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ پاکستان کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہو گی۔ آذربائیجان کے صدر کےدورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر…

ترک ریاستوں کو عالمی طاقت کی دشمنی روکنے کیلئے اپنی صفوں کو مضبوط کرنا چاہئے ،ترک وزیر خارجہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی کہنا ہے کہ ترک ریاستوں کو عالمی طاقت کی دشمنی روکنے کیلئے اپنی صفوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے آذربائیجان کے سوشا شہر میں آرگنائزیشن آف ترک سٹیٹس (OTS) کے سربراہی اجلاس میں کہا کہعالمی طاقت کی دشمنی کو ہمارے جغرافیہ میں پھیلنے سے روکنے کے لیے، ہمیں اپنی صفوں کو مضبوط کرنا چاہیے اور اپنی مشترکہ خوشحالی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہیے۔اس بلاک میں آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان اور ترکیہ…

پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی،وزیراعظم

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی ہےجس کے تحت فلسطینی ریاست کا قیام ہو اور جس کا دارالحکومت القدس ہو ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تحت خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن و سلامتی کے قیام، معاشی ترقی ،غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلی…

پاکستان ،ترکیہ اور آذربائیجان باہمی دلچسپی اور مسائل پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں ،وزیراعظم

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ،ترکیہ اور آذربائیجان باہمی دلچسپی اور مسائل پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں ۔ قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی سربراہی سمٹ کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علییوف نے شرکت کی ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سربراہی اجلاس کی سطح پر پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ…

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے انڈیپینڈینس پیلس پہنچ گئے

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آستانہ کے انڈیپینڈینس پیلس پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز کاانڈیپینڈ پیلس پہنچنے پر قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیوف نے استقبال کیا ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف آج کی شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہء نظر پیش کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم ایس ای او پلس سمٹ میں…

آذربائیجان اور پاکستان کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیرِاعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور پاکستان کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وسط ایشیائی ممالک بالخصوص آذربائیجان کے ساتھ اقتصادی و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب وزر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، عبدالعلیم خان، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، جام کمال خان،…

جمہوریہ آذربائیجان کی 106 ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس میں کنسرٹ کا انعقاد

پیرس (پاک ترک نیوز) جمہوریہ آذربائیجان کی 106 ویں سالگرہ کے موقع پر فرانس کے شہر پیرس میں ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ آذربائیجانی پیانو آرٹسٹ نازخانم ، گلوکارہ گلسم خلیلووا اور گلوکار جونی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ کنسرٹ میں آذربائیجان کی سفیر لیلا ابولایوا، فرانسیسی رکن پارلیمنٹ آندرے ویلیئرز اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کی 106 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک کنسرٹ پیرس میں منعقد ہوا، کنسرٹ کا اہتمام فرینڈز آف آذربائیجان ایسوسی ایشن نے سفارت خانہ کے تعاون…

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پہنچے جہاں ان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات کے دوران آذربائیجان کی مسلح افوج کی پیشہ وارانہ…

آذربائیجان سے دیرینہ تعلقات، کوپ 29 کے انعقاد پر پاکستان مکمل حمایت کرے گا: اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے دیرینہ تعلقات ہیں ۔پاکستان کوپ 29 کے انعقاد پر پاکستان مکمل حمایت کرے گا۔ وزیر خارجہ آذربائیجان جیہون بیراموف کی مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ وزیر خارجہ آذربائیجان کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتا ہوں، باہمی سرمایہ کاری کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملاقات کے دوران ثقافت،تعلیم اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر بات چیت ہوئی، کوپ…

آرمینیا نے آذربائیجان کو چار سرحدی دیہات واپس کر دیئے

باکو (پاک ترک نیوز) آرمینیا نے آذربائیجان کو چار سرحدی دیہات واپس کر دیے ہیں۔ یہ سرحدی دیہات آرمینیا نے مارچ میں 1990 کی دہائی میں قبضے میں لیے تھے۔یریوان اور باکو کے حکام نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ آرمینیا نے آذربائیجان کو چار سرحدی دیہات باغانیس ایرم، اشاغی آسکی پارا، کھیریملی اور غزی لہجیلی واپس کر دیے ہیں جو کہ دونوں تاریخی حریفوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ قفقاز کی دو نوں سابق سوویت ممالک نے 1990 اور 2020 میں ناگورنو کاراباخ کے الگ ہونے والے علاقے پر…

آذربائیجان، قازقستان اور ازبکستان کا یورپی یونین کو بجلی برآمد کرنے کیلئے مشترکہ توانائی منصوبہ تیار

باکو (پاک ترک نیوز) وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان اقتصادی انضمام کی کوششیں زور پکڑ رہی ہیں۔ آذربائیجان، قازقستان اور ازبکستان یوروپی یونین کو بجلی برآمد کرنے کے لئے اپنے پاور گرڈ کو جوڑنے کے لئے سبز توانائی کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ تینوں ممالک کے توانائی کے وزراء نے مئی کے اوائل میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ بنیادی طور پر ہوا اور شمسی توانائی کو بروئے کار لا کر بجلی کی برآمد کی اپنی مشترکہ صلاحیت کو تلاش کیا جا سکے۔ قازقستان کے وزیر توانائی المصدام…

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آذربائیجان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب 18 مئی کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان ہوں گے، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرونی ملک کے دورے پر ہیں۔

صدر آصف زرداری سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات مختار بابائیف کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات اور قدرتی وسائل مختار بابائیف نے ملاقات کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانے، شجرکاری کو فروغ دینے اور گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کرنا ہوگا، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی سے گلیشیئرز متاثر ہو رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی پانی کی قلت کا باعث بھی…

ایران اور آذربائیجان کے درمیان پانی کا بڑا مشترکہ منصوبہ قز قلعی ڈیم مکمل، جلد کام شروع کر دے گا

تہران(پاک ترک نیوز) ایران کی مشرقی آذربائیجان ریجنل واٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان پانی کا سب سے بڑا مشترکہ منصوبہ قز قلعی ڈیم جلد ہی کام شروع کر دے گا۔ یوسف غفارزادہ نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کا کام جو کہ ملک کے شمال مغرب میں سب سے اہم منصوبہ ہے مکمل کر لیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے آذری ہم منصب الہام علیوف کی موجودگی میں اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ منصوبہ جس میں دریائے اراس کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More